Cheeni Ke Heran Kun Istemal

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Cheeni Ke Heran Kun Istemal regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Cheeni Ke Heran Kun Istemal enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Cheeni Ke Heran Kun Istemal experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Cheeni Ke Heran Kun Istemal
Posted By: Humayun 949 Views 0 Comments Feb 24, 2021

آپ نے ہمیشہ سے سنا تو ہوگا چینی کا زیادہ استعمال دانتوں میں کیڑا لگنے کا باعث بنتا ہے اور شوگر بلڈ پریشر بڑھاتا ہے۔
لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ کھانے کے علاوہ اس کا استعمال اور بھی منفرد طریقوں سے کیا جاسکتا ہے ؟
آج ہم آپ کو اس کے ایسے فوائد بتائیں گے کہ جس کو جان کر آپ کی نظر میں چینی کی اہمیت اور افادیت میں اضافہ دو گناہ ہوجائے گا۔
۔ بے دھیانی میں گرم چائے یا تیز گرم چیز کوئی کھا لے تو فوری طور پر تھوڑی سی چینی کھالے اس سے زبان پر چھالے نہیں ہوں گے۔

خواتین کی اولین پسند لپ اسٹک

۔ لپ سٹک لگانے کے بعد ہونٹوں پر تھوڑی چینی چھڑک دیں اور ایک منٹ کے بعد چینی ہٹالیں۔
۔اس سے لپ سٹک کا رنگ گہرا بھی ہوگا اور دیر تک بھی رہے گا۔

بالوں میں ہئیر اسپرے

کیمیکل ملا بازاری اسپرے استعمال کرنے سے بہتر ہے ایک چمچ چینی اور دو گھونٹ پانی کا محلول بنائیں اور تازہ سپرے خود بنا کر لگائیں ،،، بالوں کی کشش میں اضافہ کرلیں۔
۔ احتیاط یہ رکھیں کہ محلول کو نیم ٹھنڈا ہونے دیں اور رات کو سونے سے قبل بالوں کو دھولیں۔

چہرے کی صفائی

۔ اس کے لیئے چینی اور پانی کا محلول سکرب کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کی مدد سے جلد کے کھلے مساموں اور ڈیڈ سکن سے بھی نجات حاصل ہوجاتی ہے۔
۔اس کے علاوہ مینی کیور اور پیڈی کیور کے لیئے بھی یہ آسان ترین نسخہ ہے۔

ہارمونز کا توازن بگڑنے

ناقص غذاؤں کے استعمال سے ہارمونز کا توازن بگڑنے جیسی پیچیدگیاں جنم لے رہی ہیں مگر چینی اور پانی کا محلول اس مسئلے کا بہترین حل ہے۔ ۔ روزانہ یا ہفتے میں ایک دفعہ اس کا استعمال آپ کو مہنگی دواؤں کے شر سے بچانے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
کہنیوں، گھٹنوں اور گردن کے کالے داغوں کے لیے معاون
کہنیوں، گھٹنوں اور گردن کے کالے داغوں سے چھٹکارہ پانے کے لئے گری کے تیل میں چینی ڈال کر مکس کرلیں اور اس کو جسم کے ان تمام حصوں پر استعمال کریں جہاں داغ دھبے اور میل جمع ہے۔
۔ اس کا روزانہ استعمال آپ کے جسم کو روئی کی طرح نرم و ملائم بنادے گا۔

باغبانی کے لیے

باغبانی کے شوقین افراد کے لئے چینی اور پانی کا محلول ایک اچھا اسپرے ہے کیونکہ اس سے پودے اور خصوصاً پھولوں کی تازگی برقرار رہتی ہے اور گلنے سے بچت ہوجاتی ہے۔۔ اور اگر گھاس کے داغ کپڑوں پر لگ جائیں تو گھبرائیں نہیں اسی محلول کو لگاکر کپڑا رگڑ لیں ، دو گھنٹے لگا رہنے دیں اور پھر کپڑا دھو لیں۔
چونٹیاں ، لال بیگ سے نجات
چونٹیاں ، لال بیگ اور دیگر حشرات نے اگر آپکا جینا محال کیا ہوا ہے تو بلا جھجھک آپ چینی ،پانی اور سہاگہ کا ایک آمیزہ تیار کریں اور کسی برتن میں رکھ کر زمین پر رکھ دیں۔
۔ ایک گھنٹے میں آپ کے گھر سے ہر قسم کی حشرات کا بائے بائے ہوجائے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Cheeni Ke Heran Kun Istemal in most easiest way. Find Cheeni Ke Heran Kun Istemal in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Cheeni Ke Heran Kun Istemal totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Cheeni Ke Heran Kun Istemal.

Reviews & Comments
jpg