Chawal Wale Pani Ke Fayde

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Chawal Wale Pani Ke Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Chawal Wale Pani Ke Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Chawal Wale Pani Ke Fayde experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Chawal Wale Pani Ke Fayde
Posted By: Maheen 2172 Views 0 Comments May 08, 2022

چاولوں کا پانی چہرے اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے ایک آزمودہ نسخہ ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کا پانی چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے اہم ترین اور سستا ترین جُز ہے۔
صرف چاولوں کا پانی ہی نہیں بلکہ چاولوں کو ابال کر یا پیس کر انہیں کئی طرح کے فیس ماسک میں استعمال کیا جاتا ہے اور چاول کو پیس کر اس میں شہد ملا کر وائیٹنگ اسکرب بھی تیار کیا جاتا ہے۔
اب اگر بات کی جائے اس پر خرچ ہونے والی رقم کی وہ مہنگے مہنگے پارلرز کی ٹریٹمنٹ سے تو بے حد کم ہے، کیونکہ چاول ایک ایسی غذا ہے جو ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے، اگر آپ چاولوں کو دھونےکے بعد اس کا پانی پھینک دیتی ہیں تو اس کے فوائد آج ضرور جان لیں اس کے فوائد اتنے حیرت انگیز ہیں کہ آپ چاولوں کا پانی پھینکنا بھول ہی جائیں گی۔

چاولوں کے پانی کے فوائد

چاولوں کا پانی اگر چہرے اور بالوں پر لگایا جائے تو اس سے جلد نرم و ملائم جبکہ بال سِلکی اور سیدھے ہو جاتے ہیں کیونکہ چاولوں کے پانی میں وافر مقدار میں وٹامنز اور منرلز پائے جاتے ہیں جو کہ بالوں اور جلد کے لئے مفید ہیں چاول اور ان کا پانی بےشمار بیوٹی پراڈکٹس میں بھی استعمال کیا جانے لگا ہے

کیل مہاسوں اور جھائیوں کا خاتمہ

گرمی کے موسم میں جلد پر اضافی تیل آتا ہے اور دھول مٹی اور پسینے سے چہرے پر کیل مہاسے ہونے لگتے ہیں، ایسے میں اگر جلد کا خیال نہ رکھا جائے تو دانے نکلنے لگتے ہیں اور پھر ان کے گہرے نشانات سالوں کے لئے چہرے پر داغ دھبے چھوڑ جاتے ہیں۔
چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے لئے بہترین دوا کے طور پر کام کرتا ہے، اور جلد کے کھلے مسام بھی بند کرتا ہے، اس کے لئے چاول دھو کر پانی چھان کر الگ کر لیں پھر اس پانی کو فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے پر چہرے پر تھوڑی تھوڑی دیر میں چھڑکیں۔
ایسا کرنے سے کیل مہاسے دور ہوں گے دانوں کے نشانات ختم ہوں گے اور اسکن ہائیڈریٹ رہے گی، چاولوں کے پانی سے رنگت بھی نکھرتی ہے اور جھائیاں بھی ختم ہوتی ہیں۔
چاولوں کے پانی میں ٹشو یا سوتی کپڑا بھگو کر بھی چہرے پر رکھا جاسکتا ہے، روزانہ 15 سے 20 منٹ تک یہ عمل دہرائیں چہرے سے کیل مہاسے داغ دھبے اور جھائیاں ختم ہو جائیں گی اور آپ کی جلد بن جائے کی ترو تازہ اور نکھری ہوئی۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Chawal Wale Pani Ke Fayde in most easiest way. Find Chawal Wale Pani Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Chawal Wale Pani Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Chawal Wale Pani Ke Fayde.

Get Alerts