Bawaseer Ka Asan Gharelu Ilaj

Find effective Dr Essa Tips in Urdu for safeguarding Bawaseer Ka Asan Gharelu Ilaj. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Bawaseer Ka Asan Gharelu Ilaj. Dive into a rich repository of Dr Essa Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Essa Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Bawaseer Ka Asan Gharelu Ilaj. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Bawaseer Ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By: Afshan 2444 Views 0 Comments Mar 17, 2022


خونی اور بادی بواسیر کا علاج ۔ ڈاکٹر عیسٰی کے بتائے ہوئے نسخے سے بواسیر کا علاج ہوا ممکن۔

بواسیر ایک بہت تکلیف دہ مرض ہے ،اس کا علاج بھی خاصا طویل ہوتا ہے اور اکثر اس کے علاج میں ناکامی کے بعد اس کا آپریشن بھی کروایا جاتا ہے۔
آپ کی اسی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہم ڈاکٹرعیسٰی کا بتایا ہوا ایک بہت ہی آسان نسخہ آپ کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں ، جو کہ اگر باقاعدگی سے استعمال کیاجائے تو اس مرض سے نجات ممکن ہے۔ لیکن اس مرض سے نجات پانے کے لئے کچھ پرہیز کرنا لازمی ہیں۔ اس کے لئے سرخ گوشت جیسے گائے اور بکرے کا گوشت ،سی فوڈ، سے اجتناب کریں۔ رات کو کھانا کم کھائیں۔ اس کے ساتھ اس نسخے کا استعمال کریں۔
آملہ پاؤڈر 50 گرام
نیم کا پاؤڈر 50 گرام
مسٹرڈ آئل یا سرسوں کاتیل 50 ایم ایل
آملہ پاؤڈر اور نیم کا پاؤڈر ہم وزن لے کر پیس لیں۔اب اس پاؤڈر کو صبح اور شام ایک چوتھائی چائے کا چمچ کھا لیں اور پانی پی لیں۔۔ پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ یہ نسخہ بادی اور خونی دونوں طرح کی بواسیر میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر خونی بواسیر ہو تواس کے لئے ایک چیز کا اور اضافہ کر لیں۔
گلِ انار کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ صبح اور شام کھائیں۔
گلِ انار کی یہ خصوصیت ہے کہ کہیں بھی کسی بھی وجہ سے خون آ رہا ہو اس پاؤڈر کے کھانے سے وہ رک جائے گا ۔
بواسیر کی وجہ سے اکثرمتاثرہ مقام پر مسے ہو جاتے ہیں ۔ ان مسوں کے لئے سرسوں کا تیل 50 ملی لیٹر لے لیں ،اس کو ایک پین میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں، اب اس کے ساتھ اس میں آملے اور نیم کا بنایا ہوا پاؤڈر اتنا ڈالیں کہ وہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔ اب اس پیسٹ کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر کے کسی کنٹینر میں بھر لیں۔ دن میں ایک سے دو دفعہ مسوں پر لگائیں،انشاء اللہ اس سے فائدے ہوگا اور تکلیف دور ہو جائے گی۔ مسے ختم ہو جائیں گے۔

In Dr Essa Tips section you can check Bawaseer Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Bawaseer Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Bawaseer Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Bawaseer Ka Asan Gharelu Ilaj.

Reviews & Comments
jpg