Balon Per Dahi Lagane Ke Fayde

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Balon Per Dahi Lagane Ke Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Balon Per Dahi Lagane Ke Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Balon Per Dahi Lagane Ke Fayde experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Balon Per Dahi Lagane Ke Fayde
Posted By: Afridi 1835 Views 0 Comments Mar 12, 2021


بالوں پر دہی لگانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ چینی سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا

بالوں میں سکری اور خشکی سے پریشان لوگوں کو سائنسدانوں نے اس مسئلے کی وجہ بھی بتا دی ہے اور ایک عام چیز سے اس کا انتہائی آسان علاج بھی بتا دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”سر کے بیکٹیریا سکری کی وجہ بنتے ہیں۔ جب سر میں بیکٹیریا کی ایک قسم زیادہ نشوونما پاتی ہے اور اس کی تعداد بڑھ جاتی ہے، جبکہ دوسری قسم کے بیکٹیریا نسل بڑھانے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں تو سر میں خشکی اور سکری پیدا ہوتی ہے۔ اگر آپ سر سے خشکی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنے سر میں بیکٹیریا کی تعداد متوازن رکھنی پڑے گی۔ کئی ایسے لوشن دستیاب ہیں جو اس مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں مگر اس کے لیے دہی کا استعمال انتہائی مفید ہے۔“
شنگھائی کی جیاﺅ تانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے 18سے 60سال کی عمر کے 59افراد کے سروں سے نمونے لیے اور ان پر تجربات کرکے اس کی وجوہات اور علاج دریافت کرنے کی کوشش کی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”اس سے قبل عام تاثر تھا کہ سر میں فنجائی کی ایک قسم میلیسیزیا (Malassezia) کی وجہ سے ہوتی ہے مگر ہم نے جن لوگوں کے سروں سے نمونے لیے تقریباً ان سب کے سروں میں یہ فنجائی موجود تھی مگربعض کے سروں میں سکری تھی اور بعض کے نہیں تھی۔ اس دوران ان نمونوں سے بیکٹیریا کی تعداد میں بگاڑ کا انکشاف ہوا اور تحقیق کے دوران پتا چلا کہ خشکی کی اصل وجہ بیکٹیریا کی مختلف اقسام کی تعداد میں عدم توازن ہوتا ہے۔“ اس توازن کو بحال کرنے اور خشکی و سکری کا خاتمہ کرنے کے لئے دہی کو اتنا مفید پایا گیا کہ سانئسدانوں نے اسے مہنگے لوشنوں اور ادویات سے کہیں بہتر قرار دے دیا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Balon Per Dahi Lagane Ke Fayde in most easiest way. Find Balon Per Dahi Lagane Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Balon Per Dahi Lagane Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Balon Per Dahi Lagane Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg