Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Balon Ko Barhane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Balon Ko Barhane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Balon Ko Barhane Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
بالوں کو بڑھانا ہے تو مہنگے تیل چھوڑیئے، کیلے کا یہ ماسک لگائیں اور بالوں کو مضبوط بنائیںلمبے اور گھنے بال ہوں، مضبوط اتنے ہوں کہ بار بار کنگھی کرنے پر بھی نہ ٹوٹیں ، یہ خواہش تو سب کی ہی ہوتی ہے، اور اس کے لئے آپ بھی بازار کے مہنگے تیلوں اور شیمپوؤں کا استعمال کرتے ہیں کہ بال جلدی بڑھ جائیں مگر بہت زیادہ کیمیکل کے استعمال کی وجہ سے بالوں کی نشوونما صحیح طریقے سے نہیں ہو پاتی اور یہ کمزور ہو کر ٹوٹ جاتے ہیں جس سے بالوں میں گنج پن کی شکایت بھی ہوتی ہے۔آج کے-فوڈز میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ بالوں کو بڑھانے کے لئے آپ بلکل پریشان نہ ہوں، کیونکہ صرف ایک کیلے میں اتنی طاقت ہے کہ وہ آپ کے بالوں کو بڑھائے گا بھی اور ان کو کمزوری سے بچائے گا۔ مگر کیسے؟ہیئر ماسک ٹپ:٭ ایک کیلے کا چھلکا اتار کر اس کو کانٹے کی مدد سے کرش کرلیں۔٭ پھر اس کو بلینڈر میں ڈالیں اور ایک چمچ دودھ کو ڈال کر بلینڈ کرلیں۔٭ پھر اس میں دو چمچ دہی، ایک چمچ ایلوویرا جیل اور دو چمچ لیموں کا رس مکس کرکے دوبارہ بلینڈ کریں تاکہ پیسٹ تیار ہو جائے۔٭ پھر اس کو ایک پیالے میں نکالیں اور اس میں دو چمچ لونگ کا پاؤڈر شامل کرلیں۔٭ اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لئے بالوں میں لگائیں۔٭ خُشک ہونے پر سادے پانی سے دھولیں۔اس ٹپ کو ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں اور جلد فائدہ اٹھائیں۔ٹپ سے فائدہ کیوں؟اس میں کیلا شامل ہے جو کہ آئرن سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں وٹامن 6، بی-3، میگنیشیئم اور پوٹاشیئم پائے جاتے ہیں جو دودھ اور دہی کے ساتھ مل کر اینٹی بائیوٹک اجزاء پیدا کرتے ہیں جو کہ بالوں کو بڑھنے میں مدد دیتے ہیں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Balon Ko Barhane Ka Tarika in most easiest way. Find Balon Ko Barhane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Balon Ko Barhane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Balon Ko Barhane Ka Tarika.