Balon Ke Liye Alovera Oil Ke Fayde

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Balon Ke Liye Alovera Oil Ke Fayde regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Balon Ke Liye Alovera Oil Ke Fayde enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Balon Ke Liye Alovera Oil Ke Fayde experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Balon Ke Liye Alovera Oil Ke Fayde
Posted By: Mahrukh 737 Views 0 Comments Mar 01, 2022


بالوں کے مسائل کے لئے تمام حربے آز مالئے مگر فائدہ نہیں ہوا تو ایلوویرا کاتیل لگائیں اور ان مسائل سے چھٹکارا پائیں

ایلوویرا جسے اردو میں گھیگوار کہا جاتا ہے ایک حیرت انگیز پودا ہے جو آپ کی صحت کو بر قرار رکھنے کے ساتھ حسن کو بڑھانے میں معاونت کرتا ہے ۔ اس پودے میں سفید جیل کی طرح کا مادہ ہوتا ہے جسے براہ راست استعمال کیا جاتا ہے ۔ بینائی کو بہتر بنانا ہو یا پھر ذیا بیطس کے مرض میں چینی کی مقدار کو خون میں بڑھنے سے روکنا ہو یہ ہر طرح سے ایک خادم کی طرح آپ کے سامنے موجود رہتا ہے، اور بات یہی ختم نہیں ہو تی اس کا جیل جلد کے تمام مسائل کا وحد حل بھی ہے لیکن آپ نے کبھی ایلوویرا تیل کے بارے میں سنا ہے؟نہیں ! تو آج ہم یہاں پر اس کے تیل کا ذکر کر رہیں جو جلد اور بال دونوں کے لئے اپنی افادیت رکھتا ہے ۔ بال گر رہیں ہو،خشکی،سکری،بے رونق یا خشک بال غرض کہ یہ تیل ہر طرح کے مسائل کا آسان حل ہے ،کیو نکہ یہ ناریل کے تیل کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے تو یہ جلد اور بالوں کے لئے اور بھی فائدہ مندہے ۔ اسے کس طرح سے بنایا جاتا ہے جانتے ہیں ۔

اجزاء:

ایلوویرا جیل آدھا کپ
ناریل کا تیل ایک کپ
کالی مرچ ایک کھانے چمچ

ترکیب:

ایک کڑاہی میں کالی مرچ ڈال کر تھوڑا ہلائیں پھر ناریل کا تیل شامل کریں اور دھیمی آنچ پر پکائیں ،جب تیل تھوڑا سا گرم ہو جائے تو اس میں ایلوویرا کا جیل ڈال کر چمچ سے ہلاتے رہیں ۔ اسے اس وقت تک پکائیں جب ایلوویرا کا جیل تیل کے بیچ میں جمع ہو جائے ۔ اب ٹھنڈا کر کے چھان لیں ۔ چھاننے کے بعد اسے کسی بھی باتل میں محفوظ کر لیں ۔ اسے ہفتے میں دو بار استعمال کریں یہ بالوں کو گرنے سے روکے گا،اور ان کی قدرتی چمک بھی لاٹادے گا ۔ ساتھ ہی اس میں کالی مرچ کا اثر سر سے خشکی اور فنگس کو بھی دور کردے گا ۔
یہ تیل جلد کے لئے بھی یکساں افادیت رکھتا ہے سردیوں میں خشک اور پھٹے ہو ئے پیروں اور ہونٹ پر لگائیں یہ انہیں نرم اور ملائم بنا دے گا ۔
نوٹ:ایلوویرا کے جیل کو بلینڈر میں بلینڈ کر کے پیسٹ بنالیں پھر اسے تیل میں شامل کریں ۔ ٹھنڈا ہو نے پر اس میں ایک چمچ وٹامن ای بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Balon Ke Liye Alovera Oil Ke Fayde in most easiest way. Find Balon Ke Liye Alovera Oil Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Balon Ke Liye Alovera Oil Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Balon Ke Liye Alovera Oil Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg