Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Bachon Ke Tamam Masail Ka Hal regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Bachon Ke Tamam Masail Ka Hal enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Bachon Ke Tamam Masail Ka Hal experience. At Dr Umme Raheel Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
بچوں کے بےشمار مسائل کا ایک ہی حل ،ڈاکٹر ام راحیل نے بتادیا تمام ماؤں کو ایک آسان علاجبچے تمام ماؤں کی زندگی کا محور ہوتے ہیں ، ان کی زندگیاں اپنے بچوں کے اردگرد ہی گھوم رہی ہوتی ہیں، کئی مائیں تو بچوں کی پیدائش کے بعد سے ہی ان کی نشونما ان کی رنگت ،ان کے قد وقا مت ، ان کی جسامت کے معاملے میں تشویش کا شکار ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔ ان تمام ماؤں کے لئے سب سے پہلے تو یہ نصیحت ہے کہ قد کاٹھ رنگ روپ کے لئے بچے کے سامنے اتنا تذکرہ نہ کریں کہ وہ احساس کمتری کا شکار ہو جائے ۔ دوسرا یہ کہ بچے کچھ عرصہ رنگ روپ تبدیل کرتے رہتے ہیں ان چھوٹی چھوٹی چیزوں پر اپنے آپ کو ہلکان نہ کریں ۔ آہستہ آہستہ سب چیزیں سیٹ ہوجاتی ہیں ،صرف ایک چیز ہے جس کے لئے آپ کو بچے پر نظر رکھنی چاہیے وہ ہے بچے کی صحت۔۔ بچے کی صحت پر نظر رکھیں کہ وہ کمزور تو نہیں ہو رہا ،یا اگر اس کو کوئی تکلیف ہے تو اس کی کیا وجہ ہے ۔ بچے کی صحت وہ معاملہ ہے جس پر کوئی لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے۔آسان حل۔یہاں ہم بچوں کی صحت سے متعلق ایک بہت اہم اور آسان ٹپ آپ کو بتا رہے ہیں جو کہ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائی وہ ان سب ماؤں کے لئے ہے جو کہ نئی نئی ماں بنی ہیں یا پھر ان کا بچہ تھوڑا بڑا بھی ہو گیا ہے تو وہ بھی یہ ٹپ اس کے لئے استعمال کر سکتی ہیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد سے ہی بچے کی ناف میں تیل لگانے کی عادت ڈال لیں اس سے اس کی نظر تیز ہوگی، یادداشت بہتر ہوگی، حافظہ تیز ہو گا، ہڈیاں مضبوط ہوں گی، جلد کے تمام مسائل حل ہوں گے ،رنگت بھی صاف ہوگی، ناخن اچھے ہوں گے ۔ یہ اور بھی صحت کے بے شمار مسائل کا حل ہے۔ ویسے تو کوئی بھی تیل لگایا جا سکتا ہے،لیکن اگر سرسوں کا، زیتون کا یا ناریل کا تیل لگایا جائے تو زیادہ اچھا رہتا ہے۔ ناف میں تیل پیدا ہوئے بچوں سے لے کر 10 سے 12 سال تک کی عمر کے بچوں تک بھی لگایا جاسکتا ہے۔ جن خواتین کی ایڑھیاں پھٹتی ہیں ،یا جلد کا کوئی دوسرا مسئلہ ہے وہ بھی یہ ٹپ آزما سکتی ہیں۔ یہ بہت آزمودہ اور کارآمد ٹپ ہے۔
In Dr Umme Raheel Tips section you can check Bachon Ke Tamam Masail Ka Hal in most easiest way. Find Bachon Ke Tamam Masail Ka Hal in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Bachon Ke Tamam Masail Ka Hal totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Bachon Ke Tamam Masail Ka Hal.