Alsi Ke Beejon Ke Fayde

Alsi Ke Beejon Ke Fayde
Posted By:Shazia 1874 Views
0 Comments Apr 07, 2022

السی کے بیج یا فلیکس سیڈز میں بےشمار نباتات پائے جاتے ہیں اس میں انتہائی مفید اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھی پایا جاتا ہے یہ انسان میں خون کی گردش بہتر کرتا ہے۔
السی میں موجود مفید چکنائیاں بلڈ پریشر کم کرتی ہیں، اس سے شوگر لیول بھی کم ہوتا ہے ا لسی کے بیج میں ایک اہم جزو میوسلیج بھی پایا جاتا ہے جو پانی میں مل کر معدے میں جگہ گھیرتا ہے اور پیٹ بھرے ہونے کا احساس دیتا ہے، اس طرح وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
لیکن السی کے بیجوں کا صحیح طرح استعمال کرنا بےحڈ ضروری ہے، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں کہ ڈاکٹر بلقیس السی کے بیجوں کو استعمال کرنے کا کون سا صحیح اور مفید طریقہ بتاتی ہیں، آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔
ڈاکٹر بلقیس کے بتائے ہوئے طریقے سے السی کے بیج استعمال کریں

• پہلا طریقہ

السی اور میتھی دانہ ہم وزن لے کر باریک پیس لیں اور اس کا پاؤڈر بنا لیں، اب اسے دن میں ایک سے دو مرتبہ پانی میں پکا کر یا چاہیں تو پانی میں گھول کر پی لیں، پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوگا، وزن میں کمی آئے گی۔

• دوسرا طریقہ

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ 20 گرام السی کے بیج اور 3 سے 4 کالی مرچیں باریک پیس کا پاؤڈر بنا لیں، اب روزانہ رات کو اس سفوف کا ¼ چائے کا چمچ روزانہ رات کو کھا لیں۔

• تیسرا طریقہ

میتھی دانہ سونف سفید زیرہ اور السی کے بیج ہم وزن لے کر پیس کر باریک پاؤڈر بنا لیں اب روزانہ اس سفوف کو کھا لیں یا آدھا گلاس پانی میں گھول کر پی لیں مردوں اور عورتوں دونوں کے ہارمونز کے مسائل دور ہوں گے اندرونی کمزور دور ہوگی وزن میں کمی آئے گی اور بےشمار فوائد حاصل ہوں گے۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Alsi Ke Beejon Ke Fayde in most easiest way. Find Alsi Ke Beejon Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Alsi Ke Beejon Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Alsi Ke Beejon Ke Fayde.

Relevant Totkay

Reviews

Comments