جوان دکھنے کیلیئے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانا کوئی عیب تو نہیں۔۔ 64 سالہ صبا فیصل اصل زندگی میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے کون سا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟

صبا فیصل جو کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، جنھوں نے مختلف ڈراموں اور فلموں میں ماں اور ساس کا کردار ادا کیا ہے، اور ان کے اس کام کو لوگ بہت زیادہ پسند بھی کرتے ہیں۔ صبا فیصل اپنی باکمال صلاحیتوں کی وجہ سے تمام مشہور ڈراموں کا حصہ رہی ہیں۔ دیکھا جائے تو صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ صبا فیصل اپنے انداز اور فیشن کے انتخاب کے لیے بھی خوب جانی جاتی ہیں اور خواتین ان کے اسٹائل، لباس اور زیورات کے ڈیزائن وغیرہ کو کافی فولو بھی کرتی ہیں۔

آج کل شوبز کے ستارے جوان، خوبصورت اور بے عیب نظر آنے کے لیے بہت سارے کاسمیٹک طریقہ کار کا استعمال کر رہے ہیں جن میں رنگ گورا کرنا، بوٹوکس ٹریٹمنٹ، ہونٹوں کو موٹا کروانا، نقلی پلکیں لگوانا، چہرے پر مستقل میک اپ کروانا اور بالوں کی ایکسٹینشن وغیرہ شامل ہے۔ یہ وہ ٹریٹمنٹ ہیں جو ان دنوں پاکستانی فنکار عام طور پر کروا رہے ہیں۔

حال ہی میں صبا فیصل نے ساجد حسن کے شو میں مہمان کے طور پر شرکت کی جہاں مختلف موضوں پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ہمیشہ اتنی خوبصورت نظر آنے کے لیے اپنے چہرے پر کچھ کرواتی ہیں؟

جس پر صبا فیصل نے بہت واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شکل و صورت کی خوبصورتی اور جلد کو جوان رکھنے کیلیئے بوٹوکس ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں۔ انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اپنے آپ کو اچھا دکھانے کیلیئے کوئی ٹریٹمنٹ کرواتا ہے تو اس میں کوئی عیب نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی چھپانے کی بات ہے۔ صبا نے مزید کہا کہ وہ کبھی بھی اس حد تک نہیں گئیں کہ ان کے چہرے کے نقشوں اور خصوصیات میں تبدیلی آئے، ان کا اشارہ کاسمیٹک سرجری کی طرف تھا۔

ساجد حسن نے اُن سے ڈاکٹروں کے معیار کے بارے میں بات کرتے ہوئے پوچھا کہ اکثر ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے معاملات خراب ہوجاتے ہیں جس پر صبا نے کہا کہ ان کے پاس ایک قابل اعتماد ڈاکٹر ہے جہاں سے وہ ہمیشہ اپنا بوٹوکس کروانے جاتی ہیں۔

Saba Faisal Skin Per Konsa Treatment Karwati Hain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Saba Faisal Skin Per Konsa Treatment Karwati Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saba Faisal Skin Per Konsa Treatment Karwati Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Saba  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   8204 Views   |   14 Sep 2022
About the Author:

Saba is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Saba is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جوان دکھنے کیلیئے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانا کوئی عیب تو نہیں۔۔ 64 سالہ صبا فیصل اصل زندگی میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے کون سا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟

جوان دکھنے کیلیئے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانا کوئی عیب تو نہیں۔۔ 64 سالہ صبا فیصل اصل زندگی میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے کون سا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جوان دکھنے کیلیئے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانا کوئی عیب تو نہیں۔۔ 64 سالہ صبا فیصل اصل زندگی میں خوبصورتی بڑھانے کے لئے کون سا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔