محمد ﷺ کے شہر میں انجن کی آواز بلند کیسے ہوئی؟ دنیا کی چند ایسے مقامات، جہاں پیش آئے خوفناک واقعات، دیکھیے

اکثر سوشل میڈیا پر پرانی تصاویر سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں جو کہ تاریخی طور پر تو اہمیت رکھتی ہی ہیں ساتھ ہی دلچسپی کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

زیر نظر تصویر جنگل کے ایک قبرستان کی ہے، لیکن ایک ایسا قبرستان جہاں انسان نہیں بلکہ ہوائی جہاز موجود ہیں۔

یہ تصویر بھی یہی بتانے کی کوشش کر رہی ہے، کہ جب انسان کسی چیز کا خیال نہیں رکھتا ہے تو قدرت اسے اپنی آغوش میں لے لیتی ہے، اور ہرے رنگ کی خوبصورت لڑیاں خود اس کی حفاظت کرنے لگتی ہیں۔

یہی کچھ اس تصویر میں بھی دکھائی دے رہا ہے، جسے دیکھنے والے بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

جبکہ یہ تصویر بھی ایک ایسے ہی ویران علاقے کی ہے جہاں کبھی انسانون کی آوت جاوت ہوا کرتی تھی۔ ریلوے ٹریک پر کھڑے کھڑے تاریخ کا حصہ بنے والے یہ دو انجن بھی موجود ہیں۔

ان دو انجنز کو خوف کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جبکہ ان کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہاں اب انسان تو نہیں تاہم جانور اور جنگلی حیات رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

اس تصویر بھی خوف کی علامت کے طور پر دیکھی جاتی ہے کیونکہ جنگلی علاقے میں موجود یہ ٹرام سروس اب پراسرار مقام کے طور پر جانی جاتی ہے۔

ایک وقت تھا جب انہی ٹرام میں لوگوں کا ہجوم ہوا کرتا تھا اب اسی ٹرام میں پراسراریت سب کو خوف میں مبتلا کر رہی ہوتی ہے۔

جبکہ یہ تصویر بھی ایک ایسے ہی علاقے کی ہے جہاں ریل کی پٹریاں تو موجود ہیں، ٹرین بھی کھڑی ہے، پرانے زمانے کی اس ٹرین کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں اب ہریالی اور جنگلی ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

زنگ میں ڈوبی ہوئی اس ٹرین کو دیکھ کر نہ صرف لوگ حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں بلکہ تاریخی حیثیت بھی اختیار کر جاتے ہیں۔

جبکہ اس تصویر میں سمندر کے بیچ میں ایک بحری جہاز کی شکل میں ہریالی دکھائی دے رہی ہے، دراصل یہ تصویر 1916 میں سمندر میں تباہ ہونے والے جہاز کی ہے، ایڈیلیڈ شہر کے سمندر میں موجود یہ جہاز اب قدرتی کرشمے کا نمونہ بن کر ابھر رہا ہے۔

جس میں نیلے سمندر میں ہریالی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

تپتی ریت اور سخت دھوپ میں موجود یہ جہاز بھی تاریخی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ ریل گاڑی کے انجن عثمانیہ خلافت کے دور کے ہیں۔

خلیفہ عبدالحمید دوئم کی جانب سے مدینہ تک یہ سروس شروع کی گئی تھی جس سے حاجیوں کو بھی فائدہ ہو سکتا تھا، تاہم یہ پراجیکٹ اپنے منطقی انجام کو نہ پہنچ سکا کیونکہ انگریز سمیت عثمانیہ خلافت کے دشمنوں نے اسے اپنے لیے ناکامی سمجھ کر اسے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی جس میں وہ کامیاب ہو گئے۔

اور آج تک یہ انجن اور ریل اسی مقام پر اُس وقت سے آج تک کھڑے ہیں، زنگ کی وجہ سے اگرچہ حالت غیر ہو گئی ہے تاہم اس کے باوجود سب کو حیران بھی کر رہی ہے۔

Dunya Ke Dilchasp Maqamat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dunya Ke Dilchasp Maqamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dunya Ke Dilchasp Maqamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2166 Views   |   05 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

محمد ﷺ کے شہر میں انجن کی آواز بلند کیسے ہوئی؟ دنیا کی چند ایسے مقامات، جہاں پیش آئے خوفناک واقعات، دیکھیے

محمد ﷺ کے شہر میں انجن کی آواز بلند کیسے ہوئی؟ دنیا کی چند ایسے مقامات، جہاں پیش آئے خوفناک واقعات، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ محمد ﷺ کے شہر میں انجن کی آواز بلند کیسے ہوئی؟ دنیا کی چند ایسے مقامات، جہاں پیش آئے خوفناک واقعات، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔