شکرقندی کے 8 فوائد



آلو جیسی شکل اور غذائیت رکھنے والی شکر قندی ایک جڑ ہے جو پاکستان میں عام پائی جاتی ہے جسے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں ۔ اس کے میٹھے ذائقے کی وجہ سے انگریزی میں سوئیٹ پوٹیٹو کہا جاتا ہے ۔ کم قیمت کی وجہ سے یہ امیرو غریب میں یکساں مشہور ہے ۔ خاص طور سے غریب طبقہ جو اکثرا ناج کی کمی کی وجہ سے غذائی کمی کا شکار ہوجاتا ہے ، شکر قندی کی کرشماتی خصوصیات سے اس کمی کو پورا کر سکتے ہیں ۔شکر قندی کو بھون کر یا اُبال کر کھایا جاتا ہے ۔ اس کا حلوہ بھی بے حد لذیذ ہوتا ہے جو کہ جسم کو گرمی اور تقویت بخشتا ہے ۔ کالی مرچ اور نمک کے ساتھ اس کا استعمال اس کا مزہ اور فادیت مزید بڑھا دیتا ہے ۔

سوگرام شکر قندی میں موجود غذائیت :
کیلوریز : 86
فیٹس :0.1گرام 0فی صد
پوٹاشیم : 337ملی گرام 9فی صد
کاربو ہائیڈریٹس 20: گرام 6فی صد
پروٹین : 1.6گرام 3فی صد
وٹامن اے : 283فی صد وٹامن سی :4فی صد
کیلشیم:3فی صد ،آئرن :3فی صد
وٹامن B6:10فی صد میگنیشم : 6فی صد

شکر قندی کی خصوصیات :
اس کی ان گنت خصوصیات کی وجہ سے اس سبزی کو سپر فوڈکہا جاتا ہے ۔ یہ کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔ اس کے آٹھ حیران فوائد و خصوصیات درج ذیل ہیں ۔

دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے :
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ شکر قندی میں وافر مقدار میں موجود وٹامن B6دل کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ یہ ہوموسیٹین لیول کو کم کرتا ہے جو زیادہ تر دل کی بیماریوں کی سبب بنتا ہے ۔ ہومو سیسٹین کی زیادتی سے دل کی شریانیں سخت ہونے لگتی ہیں ۔ وٹامن B6ان شریانوں کو لچکدار بناتا ہے ۔ شکر قندی میں موجود پوٹاشیم دل کی دھڑکنوں کو ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے ۔ البتہ جو لوگ امراض قلب کا شکار ہیں وہ بغیر معالج کے مشورے کے شکرقندی استعمال نہ کریں ۔

وٹامن اے کا خزانہ :
شکرقندی کا گہر ا نارنجی رنگ اس میں موجود بیٹاکیروٹین یعنی وٹامن اے کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ ایک اہم اینٹی آکسیڈنٹ ہے ۔ ایک شکرقندی میں اتنا وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو آپ کے جسم کی ایک دن کی وٹامن اے کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے ۔ وٹامن اے کئی قسم کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ جلد کوسورج کی الٹراوائلٹ شعاؤں سے بچاتا ہے ۔ شکرقندی میں پایا جانے والا بیٹا کیروٹین آنکھوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے اور اس سے آنکھوں کی بینائی اچھی ہوتی ہے ۔

بلڈ شوگر لیول درست رکھتی ہے :
کیروٹینائڈ کمپاؤنڈز جسم میں انسولین لیول درست رکھتے ہیں جس سے خون میں شوگر کا لیول بھی ٹھیک رہتاہے ۔ شکرقندی سے حاصل ہونے والا وٹامن B6ذیابیطس کے مرض سے بچاتا ہے ۔ البتہ جو لوگ پہلے ہی ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوں وہ شکرقندی کا استعال محدود رکھیں ۔

معدے کے السر کے لیے :
اگر کوئی معدے کے السر میں مبتلاء ہوتو وہ شکرقندی کا استعمال ضرورکرے ۔ اس میں موجود فائبر معدہ صاف رکھتا ہے اور کھانا ہضم کرنے اور فاضل مادہ جسم سے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے غذا کی نالی میں تیزابیت نہیں بنتی ۔ شکر قندی میں موجود کیلشیم ، پوٹاشیم ، وٹامن بی ، وٹامن سی اور بیٹاکیروٹین السر ہونے کے خطرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔

گردوں کے لئے فائدہ مند :
وٹامن اے سے پھیپھڑے کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں ۔ شکرقندی کے استعمال سے پھیپھڑوں کی کئی بیماریوں جیسے امفیسیما سے بچا جا سکتا ہے ۔ ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے ایسی غذا کا استعمال کرتے ہیں جس میں کیروٹینائیڈ موجودہوان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 33فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔

جلد اور بالوں کو صحت مند بناتی ہے :
شکرقندی کو بیوٹی فوڈ بھی کہاجاتا ہے ۔ اس میں موجود غذائی اجزاء جلد اور بالوں کے لیے بے حد مفید ہیں ۔ وٹامن سی ، وٹامن ای اور بیٹاکیروٹین کے اشتراک سے بننے والی شکرقندی جلد کو چمکدار بناتی ہے اور اس سے رنگ بھی صاف ہوتا ہے ۔ اس کے مستقل استعمال سے بال گھنے ہو جاتے ہیں اوران کا جھڑنا بھی کم ہو جا تا ہے ۔

اعصابی قوت بڑھاتی ہے :
شکرقندی کا استعمال دماغ میں موجود ٹشوز میں سوزش ہونے سے روکتا ہے ۔ا س سے فائبر و نوجن لیول بھی کنٹرول میں رہتا ہے ۔ یہ جسم میں موجود ایک گلائیکو پروٹین ہے جس کی زیادتی سے انسان کے اعصابی نظام کو نقصان پہنچتاہے ۔ شکر قند میں پایاجانے والا پوٹاشیم ذہن کو نارمل انداز میں کام کرنے میں مدد کرتا ہے ۔

قوت مدافعت مضبوط بناتی ہے :
ہر کوئی جانتا ہے کہ جسم کو قوت اور تقویت پہنچانے کے لیے آئرن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ معدنیاتی فولاد ناصرف جسم کو انرجی مہیا کرتاہے بلکہ اس سے جسم میں خون کے سفید اور سر خ خلیات تیزی سے بنتے ہیں ، ذہنی تناؤ دور ہوتاہے اور قوت مدافعت مستحکم ہوتی ہے ۔ میگنشیم کی وافر مقدار بھی اسے انرجی سے بھرپور بناتی ہے جس کے باعث ذہن پرسکون رہتا ہے ۔
غرض یہ کہ اس سستی سی سبزی میں قدرت کے تمام غذائی خزانے موجود ہیں ۔ یہ صحت کے لئے انتہائی مفید ہے ۔

Shakarkandi is a treasure of health, power and lots of nutritional benefits. It is laden with potassium, carbohydrates, protein, vitamin A and C and also blessed with calcium and iron. 100 grams of sweet potato contains 0 percent of fats. Now you yourself determine advantages of eating shakarkandi.

This sweet potato-like vegetable root is liked by children as well as elders. It has a perfect taste; eat it boiled with black pepper and salt or have a roasted one, either ways, it's taste is matchless.

Eating sweet potatoes can protect your kidney from severe diseases, maintains blood sugar, strengthens skin and hair, and also protects from heart diseases.

Explore more benefits of shakarkandi in Urdu in detail as presented here by KFoods.com.

Tags: Shakarkandi k Benefits Shakarkandi ke Fawaid

Shakarkandi Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shakarkandi Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shakarkandi Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   3 Comments   |   30666 Views   |   05 Feb 2018
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

BOHAT ALLA AP KI IS KAWISH KI WAJA SY MOJY SABZIYUN SY PIYAR HO GAYA HY .

  • GHAZANFAR, KARACHI

Very nice

  • javeedkhan, ajmanuae

Thank you

  • Zubeda, Nj

شکرقندی کے 8 فوائد

شکرقندی کے 8 فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شکرقندی کے 8 فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔