Khichri - Iron Ki Kami Ka Sasta Ilaj

Khichri Ke Faide

کھچڑی ہمارے ملک کی ایک عام اور مقبول ڈش ہے ۔ یہ لذیذ ہونے کے ساتھ زود ہضم اور غذائیت سے بھرپور بھی ہوتی ہے لیکن بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو اسے صرف مریضوں کی غذا سمجھتے ہیں ۔ کھچری کے متعلق یہ خیال درست نہیں ہے یہ ٹھیک ہے کہ بیماری کی حالت میں ایسی غذائیں تجویز کی جاتی ہیں جو ایک تو ہلکی ہوں یعنی زود ہضم ہوں ، غذائیت بخش ہوں اور موسم سے مطابقت رکھتی ہوں ۔ اس ضمن میں معالجین کھچڑی کے استعمال کا بھی مشورہ بالعموم دیتے ہیں لیکن اسے صرف مریضوں کی غذا سمجھ کر استعمال کرنا دانش مندی نہیں ہے کیونکہ اس سادہ سی غذا میں کئی صحت بخش فوائد پوشیدہ ہیں جس سے ہر خاص وعام مستفید ہو سکتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق کھچڑی کے استعمال سے خو ن میں آئرن یعنی فولاد کی کمی پوری کی جا سکتی ہے ۔ کھچڑی میں آئرن کی ایک معقول مقدار موجود ہوتی ہے اور ہمارے خون میں فوری طور پر جذ ب بھی ہو جاتی ہے ۔ اس لحاظ سے خون میں آئرن کی کمی کے عارضے میں مبتلاء افراد کے لیے کھچری کا استعمال بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔ آئرن کی کمی دور کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ان خواتین کے لئے بھی سود مند ثابت ہوتا ہے بغیر کسی پیچیدگی اور دشواری کے ماں بننے کے عمل سے گزرنا چاہتی ہیں ۔ سائنس دان عرصہ دراز قبل ہی یہ ثابت کر چکے ہیں کہ انسانی زندگی جن عناصر کی مرہون منت ہے ان میں آئرن کو بنیادی حیثیت حاسل ہے ۔ میڈیکل سائنس کی رو سے خون میں موجود سرخ خلیے فولاد ہی کی شکل کے ہیں ۔ جب جسم میں یہ سرخ خلیات سفید خلیوں کے مقابلے میں کم ہوجاتے ہیں تو جسم خون کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے جسے انیمیا کہتے ہیں ۔ جسم میں خون کی کمی کے سبب جسم کے مختلف اعضائے رئیسیہ کو خون کی فراہمی کے تعطل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ اعضاء مضمحل اور سست ہوجاتے ہیں جس سے ان کی کارکردگی ماند پڑجاتی ہے ساتھ ہی قوت مدافعت کم ہونے لگتی ہے اور مختلف بیماریوں کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ ماہرین کے وضع کردہ آئرن کی کمی کے ان مضمرات سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ جسم میں فولاد کی کمی نہ ہونے دی جائے ۔ اس مقصد کے لئے مرغی یا مچھلی کا گوشت روزانہ ، بکرے یا بھیڑ کا گوشت ہفتے میں تین مرتبہ ، کلیجی مستقل ، مٹر اور پھلیاں روزانہ اور وٹامن سی والے کھانے ، ہرے پتوں والی سبزیاں یعنی پالک وغیرہ اور وٹامن سی سے مزین پھلوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔

Benefits of Khichdi - A common dish common dish in Pakistan. It is not only tasty but also a quick to digest food with lots of nutrition and health benefits. Many people misconcieve it as a food for patients. This impression is incorrect. It is true that during illness, foods that are nutritional, easy to digest and compatible to weather conditions are given to patients. That is the reason of giving khichdi to sick people during their illness.

We should use it just like we eat other foods because there are lots of healthy benefits in this simple dish.

Tags: Khichri Ke Fawaid Health Benefits of Eating Khichdi

Khichdi Se Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khichdi Se Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khichdi Se Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   138439 Views   |   24 Oct 2015
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

laikin yah iron ki kami kesay pori karti hai?

  • Sobia, karachi

khichdi ke boht faide hain.

  • Kishwer begum , chennai

Khichri - Iron Ki Kami Ka Sasta Ilaj

Khichri - Iron Ki Kami Ka Sasta Ilaj ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Khichri - Iron Ki Kami Ka Sasta Ilaj سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔