Japani Phal Ke 12 Faide



Japani Fruit Benefits in Urdu

پرسیمن خزاں کا پھل ہے اس کی پیداوار چائنہ میں ہوتی ہے ۔ اور یہ چائنہ پھل یا جاپانی کاکی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ نارنجی رنگ کا یہ پھل ٹماٹر کی شکل کا ہوتا ہے۔
کم کیلوریز والا یہ پھل مختلف ڈشز اور پڈنگ بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس میں منرلز جیسے فاسفورس اور کیلشیم جبکہ وٹامنز اے اور سی شامل ہیں۔

جاپانی پھل کے فوائد:
۱۔ وزن کم کرتا ہے:
۱۶۸ گرام کے درمیانہ سائز کے اس پھل میں صرف ۳۱ گرام کاربوہائیڈریٹ موجود ہیں۔ اس میں فیٹس نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ان وجوہات کی بناء پر یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہش مند لوگوں کے لیے مفید ہے۔ japani phal ke faide

۲۔ اینٹی آکسیڈنٹ:
جاپانی پھل میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتے ہیں اور انفیکشن اور بیماریوں سے بچاتے ہیں ۔ جبکہ اس کے چھلکے میں موجود فائٹو کیمیکل جلد پر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے۔

۳۔ نظام ہضم بہتر بناتا ہے:
پرسیمن میں موجود فائبر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں ۔ اپنی قبض کشا خصوصیات کی وجہ سے یہ لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قبض میں مبتلا رہتے ہیں یا جگر کے مسائل کا شکار ہیں ۔ japani fruit benefits in urdu

۴۔ پانی کی شکایت دور کرتا ہے:
پیشاب آور ہونے کی وجہ سے پرسیمن پانی کی شکایت دور کرتا ہے اور پیشاب کی مقدار کو بڑھاتا ہے ۔ اس میں پوٹاشیم کی موجودگی پیشاب کے ذریعے اہم معدنیات کو ضائع نہیں ہونے دیتی۔

۵۔ طاقت فراہم کرتا ہے:
پرسیمن میں موجود شکر اور فرکٹوس کی وافر مقدار جسم کو توانائی فراہم کر کے ذہنی دباؤ اور سستی کے اثرات کو ختم کرتی ہے ۔ کھیل کود یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کے لیے بہترین ہے۔ japani fruit benefits in urdu

۶۔ صحت مند دل کے لیے :
پرسیمن میں موجود پوٹاشیم بلڈپریشر کو کم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والے دل کے مسائل سے بچاتی ہے ۔ japani phal benefits in urdu

۷۔ کینسر:
اینٹی اوکسی ڈنٹ کا بہترین ذریعہ ہونے کی وجہ سے یہ پھل فری ریڈیکل کو ختم کرتا ہے جو سیلز کو نقصان پہنچاکر کینسر کا باعث بن سکتے ہیں ۔ جاپانی پھل میں موجود وٹامن اے اور بیٹیولنگ ایسڈ کینسرسے مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے۔ japani phal benefits in urdu

۸۔ جلد کو چمکدار بنانے کے لیے :
پرسیمن کا فیس ماسک جلد کو چمکدار بنانے کے لیے بہترین ہے۔ اس میں وٹامن اے، ای اور کیروٹین کی موجودگی جلد کو قدرتی چمک دیتی ہے۔ ۔ چمکدار جلد کے لئے پرسیمن کا گودا چہرے پر لگائیں اور ۲۰ منٹ بعد دھولیں۔ japani phal ke fayde

۹۔ جلد کی زائد چکنائی کو کنٹرول کرتا ہے:
جلد میں سیبم کی زیادہ مقدار مساموں کو بند کرتی ہے جس سے مہاسے پھوٹ پڑتے ہیں۔
۔ پرسیمن کا گودا کھیرے کے جوس کے ساتھ شامل کر کے ایک دن چھوڑ کر چہرے پر لگائیں ۔ مساموں کو صاف کرنے اور زائد چکنائی کو روکنے کے لیے بہترین ہے۔

۱۰۔ بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے:
پرسیمن میں اینٹی ایجنگ خصوصیات موجود ہیں اس کا باقاعدہ استعمال جلد کو جوان اور صحت مند رکھتا ہے۔ جلد میں فری ریڈیکل کی افزائش کو روکتا ہے اور جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات ظاہر نہیں ہونے دیتا۔

۱۱۔ جھریوں سے بچاتا ہے:
پرسیمن میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ لائیسو پین قدرتی سن اسکرین کا کام کرتا ہے اور الٹرا وائیلٹ شعاعوں سے بچاتاہے۔۱۶ گرام لائیسو پین کا روزانہ استعمال جلد کو دھوپ سے ہونے والے نقصان سے بچا کر جلد پر جھریاں اور لکیریں نہیں پڑنے دیتا۔ persimmon fruit benefits in urdu

۱۲۔صحت مند بالوں کے لئے:
پرسیمن میں موجود وٹامن اے ،بی اور سی بالوں کی نشونما کے لئے بہترین ہیں۔ persimmon fruit benefits in urdu

Let's explore the amazing health benefits of Japani fruit in Urdu and know the reasons of eating this wonderful fruit.

Persimmon or Japani phal is an autumn fruit. It is known as Chinese or Japanese fruit. Orange in color, it looks like tomato. It has very low calories. You can eat it in different forms as eat it as you do other fruits or make different dishes or pudding with it. It is also laden with phosphorus, calcium and vitamins A and C.

Find out Japani fruit benefits in Urdu below.

zoom effect

By Farhan Zaidi In Health and Fitness 7 Comments 27123 Views 25 Sep 2018


Comments/Ask Question

Comments on Japani Phal Ke 12 Faide
  • Aisha - Karachi Feb 28, 2019

    Japani phal contains a lot of minerals like calcium and phosphorous. It is a rich source of vitamin A and vitamin C. it is usually used in making pudding.

  • Rehana - Dubai Feb 07, 2019

    This common fruits known as japani phal has so many benefits even it can help prevent cancers of different types. I recommend everyone to read this article and use these amazing fruits as much as possible in their diet.

  • riaz ali - lahore Mar 12, 2018

    these all are good and I like this information keep sharing this type of unique post.

  • Khalid Rao - ISBD Nov 10, 2017

    Good to know more benefits of this Fruit,will use it .Thanks for keeping us aware of it.

  • - Nov 09, 2017

    Nice

  • AYAZ NAQVI - KARACHI Oct 31, 2017

    I HAD NO KNOWLEDGE OF BENEFITS OF THIS FRUIT THANKS

  • Najma Suleiman - Karachi Oct 06, 2017

    weight lose k lye Koch btady

Read Blog about Japani Phal Ke 12 Faide and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Japani Phal Ke 12 Faide) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.