Saib 7 Bemarion Ka Ilaj

سیب قدرت کا انمول تحفہ ہیں جسے بڑے بچے سب بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں ۔ پاکستان کے علاوہ چین ، بھارت ، اور دیگر کئی ممالک میں اس کی کاشت کی جاتی ہے ۔ قدرت نے سیب اور اس کے چھلکوں کو بھی بیش بہا خوبیوں سے نوازا ہے درج ذیل میں چند خوبیاں بیان کی جارہی ہیں اُمید ہے جنہیں جان کر آپ ضرور مستفید ہوں گے ۔

ہر قسم کے سر درد کا علاج :
ایک عدد سیب چاقو سے چھیل کر نمک لگا کر نہار منہ نوش فرمالیں ۔
تین چار یوم کے استعمال سے درد سر جاتا رہتا ہے ۔

آشوب چشم :
سیب کا ٹکڑا لے کر چاقو سے چھیل کر دکھتی ہوئی آنکھ پر رکھ کر اوپر سے ململ کی پٹی باندھ دیا کریں آرام ہوگا۔

گلے کا ورم :
گلے پھول جانے کی صورت میں ایک تازہ سیب لیجئے اور چائے کے صاف ستھرے چمچ سے اتنا کھرچیئے کہ اندر کا صاف گودا نکل آئے ۔ پھر اسی چمچ سے گودا اس طرح کھائیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ پھولے ہوئے غدود سے مس کرتا رہے ۔
پھر نگل لیجئے ، اسی طرح سالم سیب کا گودا باری باری سے نگلیے ۔
دو سے تین دن میں شفاء مل جائے گی ۔

ہر قسم کی کھانسی کے لیے مفید :
ایک پختہ سیب لے کر کوٹیں اور صاف رومال سے پانی نچوڑ لیں ۔
قدرے مصری ملا کر بوقت صبح پلایا کریں ۔
چند یوم تک استعمال کرنے سے مرض سے نجات حاصل ہوگی ۔

قے :
کچے سیب کا پانی نچوڑ کر قدرے نمک ملا کر مریض کو پلائیں ۔
اسی وقت قے بند جائے گی ۔

افزائش حسن :
خوبصورتی چاہنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں کیونکہ اس کا باقاعدہ استعمال رخساروں پر سرخی لاتا ہے ۔

قوت باہ کے لئے :
سیب کشمیری پختہ جس قدر چاہیں لے کر چھلکا اُتارنے کے بعد کدوکش کریں اور عرق نچوڑ کر قلعی دار برتن میں ڈالیں اور معتدل آنچ پر رب بنا کر بوتلوں میں بھر کر رکھیں۔ بوقت ضرور 25سے 50گرام رب سیب میں 6گرام سے 12گرام تک سفوف شفاقل مصری ملا کر صبح کے وقت کچھ عرصہ تک متواتر کھائیں ۔ ازاں بعد ہفتہ عشرہ میں اکثر کھایا کریں ۔ برسوں بلکہ عمر بھر قوت بحال رہے گی او ر اس میں روز بروز اضافہ ہوتا رہے گا۔

Read about 7 awesome apple benefits in Urdu. Apples are not just fruits but in many cases they save us from diseases.

Do you remember the old saying about apples:

"An apple a day, keeps the doctor away!"

If one eats apples on empty stomach in the morning everyday and then drinks a glass of milk, in just a month health can be improved significantly. It helps in better digestion, increases the blood creation process and also improves the function of liver.

KFoods.com is giving details about benefits of apples in Urdu language especially how it can be helpful to treat 7 different kinds of diseases.

Read more below.

Apple Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Apple Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Apple Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   3 Comments   |   31809 Views   |   20 Oct 2015
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 November 2024)

Wonderful information in easy way.

  • Dr Abbas Raza Syed, Lahore, Pakistan.

Lovely tips

  • shariqnasim, jeddah

Mushtaq.

  • Mushtaq, Tandlianwala

Saib 7 Bemarion Ka Ilaj

Saib 7 Bemarion Ka Ilaj ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Saib 7 Bemarion Ka Ilaj سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔