Answer
اب روز روز تو گوشت پکنے سے رہا لیکن یہ بات بچوں کو کون سمجھائے؟ آج ہم آپ کو آلو کے مزیدار کوفتے بنانے کی ایسی ترکیب بتارہے ہیں جن کا ذائقہ بیف کے کوفتوں سے کسی بھی طرح کم نہں ہوگا۔
کوفتے کے اجزاء
آلو = آدھا کلو (ابال کر چھیل کر میش کرلیں)
ڈبل روٹی کا چورا = 1 پیالی
پسی مرچ = آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ = آدھا چائے کا چمچ
نمک = حسب ذائقہ
ہرا دھنیا = کترا ہوا ڈیڑھ چائے کا چمچ
تیل = کوفتے تلنے کے لئے
سالن بنانے کے اجزاء
پیاز = 1 عدد (بڑے سائز کی)
ٹماٹر = 2 عدد (درمیانے)
لہسن= 2 جوے
ادرک - ایک انچ کا ٹکڑا
تیل = 2 کھانے کے چمچ
لونگ 2 عدد
گرم مصالحہ = آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)
قصوری میتھی - 2 چائے کا چمچ
نمک = حسب ذائقہ
ہلدی = آدھا چائے کا چمچ
زیرا - آدھا چائے کا چمچ
پسی مرچ = 1 چائے کا چمچ
پسا دھنیا = آدھا چائے کا چمچ
دار چینی ثابت = ایک ٹکڑا
چھوٹی الائچی = 2 عدد
کریم = ایک پیکٹ
ترکیب:
کوفتے بنانے کی ترکیب
میش کیے ہوئے آلو میں ڈبل روٹی کا چورا اور تمام مصالحے ملا کر مکس کریں اور 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اب اس آمیزے سے کوفتے بنا لیں اور تل کر اخبار کے اوپر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل اس میں جذب ہوجائے۔
سالن بنانے کا طریقہ
تیل میں پیاز سنہری کریں اور کٹا ہوا ادرک لہس ڈال کر فرئی کریں اور ٹماٹر بھی ڈال دیں اور اس وقت تک تلیں جب تک وہ نرم نہ ہوجائیں۔ اب اس آمیزے کو ٹھنڈا کر کے بلینڈ کرلیں۔
دوسرے دیگچی میں تیل ڈال کر لونگ، چھوٹی الائچی اور ثابت دار چینی ڈال کر فرائی کریں پھر زیرا ڈال دیں اور بلینڈ کیا ہوا آمیزہ اس میں ملا لیں۔ اس کے بعد ہلدی پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر، دھنیہ پاؤڈر اور نمک بھی ڈال دیں اور اس کو اتنا پکائیں کہ تیل سالن سے الگ ہوجائے۔ اس کے بعد پانی ڈال کر کچھ دیر اور پکائیں اور پھر میتھی اور گرم مصالحہ مکس کردیں۔ کوفتوں کے لئے مزیدار گاڑھی گریوی تیار ہے۔ پہلے سے تیار کوفتے سالن میں ڈال دیں اور اوپر سے کریم اور ہرے دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔