Moutanjan Recipe in Urdu



7893 Views 1 Comments

متنجن

اجزاء:
چاول (سیلا چاول ) ۔۔۔۔۔آدھ کلو
چینی ۔۔۔۔۔۔۔آدھ کلو
گھی ۔۔۔۔۔۔ایک کپ
لونگ ۔۔۔دو سے تین عدد ،
چھوٹی الائچی ۔۔۔۔تین سے چار عدد
دار چینی ۔۔۔۔۔۔۔ایک چھوٹا ٹکڑا
فوڈ کلر (لال، سبز، اورنج ) ۔۔۔چوتھائی چائے کا چمچہ

ڈیکوریشن کے اجزائ
اشرفیا ں ۔۔۔۔۔آدھ پاﺅ (لال ، سبز ) جو رنگ آسانی سے مل جائے
بادام ۔۔۔۔۔۔۔حسب ذوق
پستہ ۔۔۔۔۔حسب ذوق
ناریل ۔۔۔۔باریک کٹے ہوئے
کھویا ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک پاﺅ
گلاب جامن ۔۔۔۔۔حسب ذوق /آدھ پاﺅ
چم چم ۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ذوق /آدھ پاﺅ

نوٹ :گلاب جامن اور چم چم چھوٹے والے ہوں تو بہتر ہے ورنہ بڑے ہوں تو چھوٹے پیس کرلیں


Moutanjan banane ka tarika



ترکیب:
متنجن کی تیار ی
سب سے پہلے چاول کو اُبال لیں ۔
اس کے بعد اس کو چھنے میں نکال لیں اور اُبلے ہوئے چاول پر ٹھنڈا پانی ڈال دیں ۔
ٹھنڈا پانی ڈالنے سے چاول پکنے کے بعد جڑتے نہیں ہیں ۔

متنجن بنانے کا طریقہ :
تین سے چار منٹ کیلئے سب سے پہلے ایک پتیلے میں گھی کو گرم کریں جب گھی گرم ہو جائے تو ا س میں چھوٹی الائچی ، لونگ اور دار چینی ڈال دیں ۔
جب لونگ کڑکڑانے لگے تو اس میں اُبلے ہوئے چاول ڈال دیں اور ساتھ ہی چاولوں میں چینی بھی ڈال دیں اور اس کو مکس کردیں ۔
جب چینی گل جائے تو آنچ تیز کردیں تاکہ چینی کا پانی خشک ہوجائے ۔
چمچہ باربار نہ چلائیں اس سے چاول ٹوٹ جاتے ہیں ۔
جب چاول کا پانی خشک ہوجائے توفوڈ کلر کو ایک کھانے کے چمچہ پانی میں مکس کرکے چاول پر ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں ۔
جب چاول مکمل پک جائیں تو ہلکاہلکا اوپر سے فوڈکلر والے چاول پھیلا دیں تاکہ رنگ ہر طرف پھیل جائے اس کے بعد آخر میں چاول پر اشرفیاں ، بادام ، پستہ ناریل ، کھویا ، گلاب جامن اور چم چم ڈال کر ایک منٹ دم پر رکھیں ۔
اس طرح مزیدار متنجن تیار ہے ۔
خود بھی کھائیں دوسروں کو بھی کھلائیں

Posted By: ?????, ????????


Related Recipes View All

Reviews & Comments (1)

rabia - lahore Dec 07, 2015
Too good


Comments:


New to KFoods? Join for free!

Moutanjan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Blog

Coconut Oil Benefits for Hair, Dryness and Nails

Coconut Oil Benefits for Hair, Dryness and Nails

17 Jan 2018
Beauty and Skin Care

Hamla Khawateen Zaror Khayen

Hamla Khawateen Zaror Khayen

16 Jan 2018
Health and Fitness

Khubani Ki Giri Mout Ka Bais Ban Sakti Hai

Khubani Ki Giri Mout Ka Bais Ban Sakti Hai

16 Jan 2018
Health and Fitness