مچھلی کے فلے کے چھوٹے ٹکڑے کاٹیں اور ان پر کارن فلور لگا کر 5 منٹ کے لئے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو سنہری تل کر نکال لیں۔ دیگچی میں مرچوں کا تیل گرم کر کے ادرک اور لہسن بھونیں۔ اس میں باقی تمام اجزاء ڈال کر چند منٹ پکائیں، پھر مچھلی کو ڈال کر پانچ منٹ تک پکا کر ڈش میں نکالیں اور ہرے دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔