Tinday Keema Recipe in Urdu

Find delicious Tinday Keema recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Tinday Keema recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Tinday Keema recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Tinday Keema
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

203 Views 0 Comments

ٹینڈے قیمہ
اجزاء:
ٹینڈے — 500 گرام (چھلکا اتار کر درمیانے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
بیف یا مٹن قیمہ — 500 گرام
پیاز — 2 درمیانی (باریک کٹی ہوئی)
ٹماٹر — 2 درمیانے (باریک کٹے ہوئے)
ادرک لہسن کا پیسٹ — 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچ — 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)
لال مرچ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
ہلدی — ½ چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
نمک — حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر — ½ چائے کا چمچ
تازا ہرا دھنیا — 2 کھانے کے چمچ (کٹا ہوا)
تیل یا گھی — ½ کپ
ترکیب:
٭ ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
٭ اب ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور ایک منٹ تک بھونیں تاکہ کچی خوشبو ختم ہو جائے۔
٭ قیمہ ڈال کر درمیانی آنچ پر اچھی طرح بھونیں، یہاں تک کہ اس کا پانی خشک ہو جائے اور رنگ تبدیل ہو جائے۔
٭ اب ٹماٹر، نمک، لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کریں۔ مصالحہ اس وقت تک بھونیں جب تک تیل الگ نہ ہونے لگے۔
٭ ٹینڈے شامل کریں اور ہلکے ہاتھ سے مصالحے میں مکس کریں۔
٭ آدھا کپ پانی ڈال کر ڈھکن بند کریں اور ہلکی آنچ پر 20 سے 25 منٹ پکائیں، یہاں تک کہ ٹینڈے نرم ہو جائیں۔
٭ آخر میں ہری مرچ، گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا شامل کریں۔ 2 سے 3 منٹ دم دیں۔
٭ گرم گرم ٹینڈے قیمہ کو تازہ چپاتی، تندوری نان یا سادہ چاول کے ساتھ پیش کریں۔ ساتھ میں دہی، سلاد اور لیموں کے قتلے اس کے ذائقے کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔

شیف ٹپس:
٭ اگر آپ کو ہلکی گریوی پسند ہے تو آخر میں تھوڑا سا گرم پانی شامل کر کے 5 منٹ مزید پکا لیں۔
٭ زیادہ خوشبو کے لیے آخر میں ایک چٹکی کُٹی کالی مرچ اور تھوڑا سا ادرک باریک کاٹ کر شامل کریں۔
٭ چھوٹے اور تازہ ٹینڈے استعمال کریں، ان کا ذائقہ زیادہ اچھا اور بناوٹ نرم ہوتی ہے۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Tinday Keema Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Tinday Keema is very famous in desi people. At KFoods you can find Tinday Keema and all the urdu recipes in a very easiest way.

Tinday Keema

Tinday Keema in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Get Alerts