پہلے ایک گرائینڈر یا ہاون دستے میں 25گرام بادام،25 گرام چار مغز، ایک چائے کا چمچہ ثابت کالی مرچ، 4۔5عدد الاچی، ایک چٹکی ثابت زیرہ، ایک چائے کا چمچہ خشخاش، 4 کھانے کے چمچے تلِ، حسبِ ضرورت چینی اور حسبِ ضرورت برف ڈال کر پیس لیں اور اسے ململ کے کپڑے میں ڈال کرایک پوٹلی بنا لیں۔اب اسے ایک جگ پانی میں ڈال کر اچھی طرح عرق نکال لیں۔ تیار ہوجائےتو گلاس میں نکال کربرف ڈالیں اور سرو کریں۔