میدہ کو انڈے کی زردی، تیل اور پانی میں مکس کر کے گوندھ لیں۔ اس کے بعد تیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اب اس کے دو پیڑے بنا کر بیل لیں۔ اب اس میں اسٹرابری جام کی لیئر لگائیں اور دوسرے سے کور کرکے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ چاروں کونوں کو انگلی سے دبا کر اوپر میدہ چھڑکیں اور بٹر پیپر سے کور کر کے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھیں۔ ٹھنڈا ہونے پر نکالیں اور فرائی کرلیں۔ آئسنگ شوگر سے گارنش کر کے سرو کریں۔