Spicy Beef Burger Recipe in Urdu

Spicy Beef Burger
Recommended By Chef 00.20 To Prep
4 Servings 00.15 To Cook
Tips About Recipe 958 Views
0 Comments

اسپائسی بیف

اجزاء:
•بیف قیمہ_____ 700گرام
•پیاز_____ 1کپ
•ادرک لہن پیسٹ_____ 2کھانے کے چمچ
•سبز مرچیں_____ 2کھانے کے چمچ
•چوپڈ دھنیا_____ 2کھانے کے چمچ
•چوپڈ پودینہ_____ 2کھانے کے چمچ
•پھینٹے ہوئے انڈے_____ 2عدد
•بریڈ کرمز_____ 1چوتھائی کپ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 1کھانے کا چمچ
•ذیرہ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•کٹی لا ل مرچ_____ 1کھانے کا چمچ
•گرم مصالحہ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•برگر بن_____ حسبِ ضرورت
•چیز سلائس_____ حسبِ ضرورت
•سلاد پت_____ا حسبِ ضرورت
•کھیرا_____ حسبِ ضرورت
•مایونیز_____ حسبِ ضرورت
•پیاز رنگ_____ حسبِ ضرورت
•ٹماٹر سلائس_____ حسبِ ضرورت

ساس کے اجزاء:
•مایونیز_____ 1اور آدھا کپ
•ہنی ڈیجن مسٹرڈ_____ 1کھانے کا چمچ
•کیچپ_____ 2کھانے کے چمچ
•سن ڈرائیڈ ٹماٹو پیسٹ_____ 1اور آدھ کھانے کا وچمچ
•لیموں کا رس_____ 2کھانے کے چمچ
•چوپڈ سلاد_____ 2کھانے کے چمچ
•سرخ پیاز_____ 3کھانے کے چمچ
•چوپڈ کھیرے کا اچار_____ 3کھانے کے چمچ

ایک باؤل میں بیف قیمہ، پیاز، ادرک لہسن پیسٹ، سبز مرچیں، دھنیا، پودینہ، انڈہ، بریڈ کرمز، نمک، لال مرچ پاؤڈر، کٹی لا ل مرچ، دھنیا پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر کے رکھ دیں۔
اب اپنے ہاتھوں کو گریس کر کے برگر پیٹی بنا کر ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

ساس کی ترکیب:
ایک باؤل میں مایونیز، کیچپ، ہنی ڈیجن مسٹرڈ، سن ڈرائیڈ ٹماٹر، لیموں کا رس، سلاد، پیاز اور کھیرا ڈال کر تمام اجزاء اچھی طرح مکس کریں۔

اسمبلنگ:
بیف پیٹیز کو دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح فرائی کریں جب تک اچھی طرح پک جائے۔
اب اس پر چیز سلائس رکھیں۔
پھر برگر بنز کو دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح ٹوسٹ کر لیں۔
اب برگر بن پر مایونیز، پیاز، ٹماٹر، سلادپتا اور کھیرا پھیلا دیں۔
پھر اس پر پیٹی رکھ کر تھوڑی سی ساس لگائیں اور دوسرا بن رکھ دیں۔
اسپائسی بیف برگر تیار ہے۔

Posted By: Shabana Aslam, Islamabad

Find out the Spicy Beef Burger Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Barbeque. Spicy Beef Burger is very famous in desi people. At KFoods you can find Spicy Beef Burger and all the urdu recipes in a very easiest way.

Spicy Beef Burger

Spicy Beef Burger in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Barbeque.

مزید باربی کیو اور تندوری کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment