مچھلی کے قیمے میں انڈا، پیاز، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور نمک اچھی طرح مکس کر لیں اور چھوٹے چھوٹے کوفتے بنالیں۔ ایک پین میں تیل گرم کریں اور لہسن کو تل کر نرم کرلیں، پاستا سوس شامل کر کے چند سیکنڈ پکائیں پھر مچھلی کے کوفتے سوس میں ڈال کر پیں کو ڈھک دیں اور تقریبا پانچ منٹ پکنے دیں۔ جب کوفتے تیار ہوجائیں تو تازہ ابلی ہوئی اسمگھیٹی شامل کرکے مکس کرلیں۔ آخر میں مکھن ڈال کر ہرے دھنئے سے سجا کر پیش کریں۔