میدہ میں ایک انڈہ٬ نمک٬ مکھن اور پانی شامل کر کے سخت آٹا گوندھ کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں-
آٹے کے دو پیڑے بنا کر میدہ لگاتے ہوئے روٹیا بیل لیں اور گلاس کی مدد سے ہر روٹی میں سے پانچ روٹیاں کاٹ لیں- مرغی ابال کر چوپ کر لیں اور ساری سبزیوں کو بھی چوپ کر لیں-
ایک پیالے میں مرغی٬ سبزیاں٬ مایونیز اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملا لیں-
پانچ روٹیوں کے درمیان آمیزہ رکھیں- ایک انڈے کو پھینٹ کر روٹی کے کناروں پر لگائیں٬ دوسری روٹیوں کو اوپر رکھ کر کنارے کانٹے کی مدد سے بند کردیں-
کڑاہی میں تیل گرم کر کے سنگاپورین مرغی سنہری رنگ آنے تک تل کر جاذب کاغذ پر نکال لیں-