Shinwari Keema Recipe in Urdu

Find delicious Shinwari Keema recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Shinwari Keema recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Shinwari Keema recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Shinwari Keema
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2636 Views 0 Comments

شنواری قیمہ
اجزاء:
ہمارے ہاں اس تیزرفتارزندگی میں کسی کے پاس فرصت نہیں کہ دوستوں ،عزیزوں کے گھر جائیں اور گھنٹوں گزاریں، پرانے زمانے میں رواج تھا کہ عزیز واقارب کے گھر پورے پورے دن کے لئے جاتے تھے اور ساتھ میں مل بیٹھ کر پکوان بنائے جاتے تھے اور مزے لے لے کر کھائے بھی جاتے تھے۔ آج کل دوست جب مل کر بیٹھتے ہیں یا کہیں باہر کھانا کھانے جاتے ہیں تو ڈھابا اسٹائل ریسٹورنٹس میں جانا پسند کرتے ہیں یہ آج کل کا فیشن بن گیا ہے ۔ایسے میں یہ ریسٹورنٹس بھی دل کھول کر ہرڈش کے پیسے وصول کرتے ہیں۔ اسی طرح اس وقت شنواری اسٹائل دیسی کھانے بہت مشہور ہوچکے ہیں جن میں مصالحے تو زیادہ نہیں ہوتے لیکن مزا بہت زبردست ہوتا ہے۔ یہاں ہم آپ کو شنواری اسپیشل قیمہ بنانا سکھا رہے ہیں جس کی لاجواب ریسیپی آپ کو حیران کردے گی۔
قیمہ آدھا کلو
تیل آدھا کپ
ثابت گرم مصالحہ(دار چینی،لونگ،زیرہ) 1 دارچینی کی اسٹک، لونگ 6 سے 8 عدد، زیرہ 1 ٹی اسپون
پیاز 2 عدد (درمیانہ سائز)
لہسن ادرک کا پیسٹ ڈیڑھ ٹیبل اسپون
ٹماٹر 5 عدد
نمک 1ٹی اسپون
لال مرچ آدھا ٹی اسپون
کالی مرچ آدھا ٹی اسپون
دہی آدھا کپ
ہری مرچ، ادرک گارنش کے لئے۔
ترکیب:
ایک پین میں تیل ڈالیں ،اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈالیں، پیازباریک چوپ کی ہوئی ڈالیں ،اب اسے گلابی ہونے تک پکائیں۔ اب اس میں قیمہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں کہ قیمے سے بساند نکل جائے۔ اب چھلکا اتار کر ٹماٹر ڈال دیں، اس کو کچھ دیر بھون کر کور کر کے رکھ دیں تاکہ ٹماٹر گل جائیں۔ اب اس میں مصالحے ڈال دیں، مسالحے ڈال کر پھر سے بھونیں۔ اب ایک گلاس پانی ڈال کر قیمہ گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جب قیمہ گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اس میں دہی ڈال کر اچھی طرح چلائیں۔ جب سب چیزیں یک جان ہو جائیں اور پانی بالکل خشک ہو جائے تو اس پر ہری مرچ لمبائی میں کاٹ کر ڈال دیں اور باریک باریک جولین اسٹائل ادرک کاٹ کر گارنش کر دیں ۔۔ زبردست اسپیشل شنواری اسٹائل قیمہ تیار ہے ۔ خود بھی کھائیں اور اپنے عزیزو اقارب کو بھی کھلا ئیں۔
Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Shinwari Keema Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Shinwari Keema is very famous in desi people. At KFoods you can find Shinwari Keema and all the urdu recipes in a very easiest way.

Shinwari Keema

Shinwari Keema in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Reviews & Comments