شاشلک رول
اجزاء:
بریڈ ----- بارہ سلائس (کنارے کاٹ کر پانی میں بگھو کر اچھی طرح سے نچوڑ لیں )
چکن کا قیمہ ----- ایک کپ ( ایک چائے کا چمچ نمک ، ایک چمچ لہسن ادرک کا پیسٹ، آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ، ایک ہری مرچ ڈال کر ابال لیں)
شملہ مرچ ----- ایک عدد کیوبز میں کاٹ لیں
پیاز ---- آدھا کپ کیوبز میں کٹا ہوا
سبز مرچ ----- دو چمچ باریک کی ہوئی
کیچپ ---- آدھے سے ایک کپ تک
نمک ----- ایک چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ----- ایک چمچ
آئل ---- فرائی کرنے کے لئے
انڈہ ----- دو عدد پھینٹ لیں
بریڈ کرمز ----- ایک کپ
ترکیب:
کڑاہی میں تھوڑا سا آئل ڈال کر اسمیں ابلا ہوا چکن ڈال کر فرائی کریں۔ تین منٹ بعد پیاز،نمک، کالی مرچ، سبز مرچ اور شملہ مرچ بھی شامل کر دیں۔ جب سبزیاں نرم ہو جائیں تو کیچپ ڈال کر تین چار منٹ فرائی کر کے اتار لیں۔
اب اس مکسچر کو ایک اہک سلائس لے کر فلنگ کر کے رول بنا لیں۔ انڈے میں ڈپ کر کے بریڈ کرمز لگا کے ڈیپ فرائی کریں۔ املی ساس کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Lubna Arshad, Lahore
Add Your Recipe