بادام پیس کر میدے میں ملا دیں۔
پھر اس میں بالائی شامل کر یں۔
دودھ سے گوندھ کر روٹی بنائیں۔
روٹی موٹی بیلی جائے گی۔
اس کو لمبائی میں دو دو انچ کے فاصلے سے کاٹ لیں۔
گھی میں تل کر چھلنی میں چھان لیں۔
شیرہ تین تارکا تیار کر یں اور اس میں شکر پارے ڈال دیں خشک ہو جائیں تو نکال کر رکھ لیں۔