Shahi Daleem Recipe in Urdu

Find delicious Shahi Daleem recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Shahi Daleem recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Shahi Daleem recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Shahi Daleem
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

218 Views 0 Comments

شاہی دلیم
اجزاء:
اجزاء
* جو کا دلیہ — 1 کپ
* گندم کا دلیہ — 1 کپ
* تیل — ½ کپ
* پیاز — 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)
* ادرک لہسن کا پیسٹ — 2 کھانے کے چمچ
* پسی لال مرچ — 1 کھانے کا چمچ
* ہلدی — 1 چائے کا چمچ
* نمک — حسبِ ذائقہ
* پسا دھنیا — 1 کھانے کا چمچ
* گرم مصالحہ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ

سبزیاں
* آلو — 1 کپ
* گاجر — 1 کپ
* سیم — ½ کپ
* گوبھی — 1 کپ
* لوکی — ½ کپ
* ٹماٹر — 3 تا 4 عدد

مقدار بڑھانے اور ذائقہ بہتر بنانے کے لیے
* مونگ دال — ½ کپ
* مسور دال — ½ کپ
* چنا دال — ¼ کپ
یخنی — حسبِ ضرورت (تقریباً 6 تا 8 کپ)

گارنش کے لیے
* چاٹ مصالحہ — حسبِ ضرورت
* ہری مرچیں — باریک کٹی ہوئی
* ادرک — باریک کٹی ہوئی
* لیموں — قتلے
* براؤن فرائی پیاز — حسبِ ضرورت
ترکیب:
1. جو اور گندم کے دلیے کو اچھی طرح دھو کر نرم ہونے تک ابال لیں یا گلنے کے لیے رکھ دیں۔ اگر دالیں استعمال کر رہے ہوں تو انہیں بھی دھو کر دلیے کے ساتھ گلنے کے لیے رکھ دیں۔
2. ایک پتیلی میں تیل گرم کریں اور پیاز کو سنہری براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
3. اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور خوشبو آنے تک بھونیں۔
4. پھر پسی لال مرچ، ہلدی، نمک، پسا دھنیا اور گرم مصالحہ شامل کر کے مصالحہ اچھی طرح بھون لیں۔
5. تمام سبزیوں کو دھو کر مناسب سائز میں کاٹ لیں اور ہلکا سا گلنے تک پکا لیں۔
6. اب پتیلی میں گلا ہوا دلیہ، دالیں (اگر شامل کی ہوں)، سبزیاں اور یخنی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
7. درمیانی آنچ پر پکائیں تاکہ تمام اجزاء یکجان ہو جائیں اور دلیہ گاڑھا اور خوشبودار ہو جائے۔
8. پیش کرنے سے پہلے اوپر سے چاٹ مصالحہ چھڑکیں اور ہری مرچ، باریک کٹی ادرک، لیموں کے قتلے اور براؤن فرائی پیاز سے گارنش کریں۔

ٹپ:
دالوں کے استعمال سے نہ صرف مقدار بڑھ جاتی ہے بلکہ دلیے کی غذائیت، گاڑھا پن اور ذائقہ بھی مزید بہتر ہو جاتا ہے۔ مرغی یا گوشت کی یخنی استعمال کرنے سے اس کا ذائقہ مزید لذیذ ہو جاتا ہے۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Shahi Daleem Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Shahi Daleem is very famous in desi people. At KFoods you can find Shahi Daleem and all the urdu recipes in a very easiest way.

Shahi Daleem

Shahi Daleem in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments
Get Alerts