سادہ سینڈوچ
اجزاء:
آلو(ابلے ہوئے) چار عدد
نمک آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ(پسی ) آدھا چائے کا چمچہ یا چمچہ
ڈبل روٹی کے سلائس حسب ضرورت
مایونیز اور ٹماٹر کیچپ حسب ضرورت
ترکیب:
آلوؤں کے چھلکے اتار کر انہیں بھرتا بنا لیں۔ نمک اور کالی مرچ ملا لیں۔ سلائس کو تکون شکل میں کاٹ لیں۔ یعنی ایک سلائس کے دو حصے کر لیں۔ ایک سلائس پر آلو کا بھر تا لگائیں۔ دوسرے پر میونیز لگائیں۔ کیچپ کے ساتھ کھائیں۔
Posted By: Sakina, karachi
Add Your Recipe