ایک پین میںایک کپ پانی، ایک چٹکی میٹھا سوڈا،3چائے کے پتے، سبز چائے کی پتی اور 2-3 عدد ہری الائچی ڈال کر 5منٹ تک پکائیں۔پھر اس میں ایک کپ ٹھنڈا پانی اور حسبِ ضرورت چینی شامل کردیں۔ چینی حل ہوجائے تو اسے چھان کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔اب اس میں2/1 کلو دودھ شامل کریں اور پسا ہوا بادام پستے شامل کریںاور ایک اُبال آنے پر کپ میں نکا ل لیں۔آخر میں بچے ہوئے بادام پستے سے گارنش کرکے سرو کریں۔