Roti Ka Salan Recipe in Urdu

Roti Ka Salan

بچی ہوئی روٹیوں کا مزیدار سالن

اجزاء:
اکثر رات کے وقت بنائی گئی روٹیاں بچ جاتی ہیں کیونکہ عام طور پر گھروں میں رات کے وقت کم ہی کھانا کھایا جاتا ہے۔ مگر اس سے خواتین بڑی پریشان ہوتی ہیں کیونکہ روٹیاں بچ جاتی ہیں اور کچھ وقت بعد وہ انھیں پھینک کر ضائع کردیتی ہیں۔

اب اگر آپ کے گھر میں بھی رات کی روٹیاں بچ جائیں تو انھیں ضائع نہ کریں بلکہ اگلے دن بچی ہوئی روٹیوں کا مزیدار سا سالن بنائیں اور کھانے کے لئے پیش کردیں۔ یہ اتنا مزیدار سالن تیار ہوگا کہ کھانے والوں کو بھی مزہ آجائے گا۔
• تمام روٹیوں کو اچھی طرح توڑ کر ٹکڑے کرلیں اور ایک پیالے میں الگ کرلیں۔

• اب ایک پین میں آئل ڈالیں اور اس کو نیم آنچ پر گرم کرلیں۔

• ایک پیاز، ایک ٹماٹر اور آدھا انچ کا ادرک کا ٹکڑا کاٹ کر پین میں ڈالیں جب تک کہ پیاز براؤن نہ ہوجائے۔

• اب اس میں ایک کپ دہی اور آدھا چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور خوب سالن بھون لیں۔

• پھر اس میں روٹیوں کے ٹکڑے شامل کریں اور ایک کپ پانی ڈال کر تھوڑی دیر ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

• لیجیئے تیار ہے آپ کا مزیدار روٹی کا سالن اب اس پر ایک ہری مرچ کاٹ کر ڈالیں اور تھوڑا سا ہرادھنیا ڈال کر کھانے کے لئے پیش کردیں۔

Posted By: Nimrai, Lahore

Find out the Roti Ka Salan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Roti Ka Salan is very famous in desi people. At KFoods you can find Roti Ka Salan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Roti Ka Salan

Roti Ka Salan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment