پین میں آدھا کپ گھی اور آدھا چائے کا چمچہ ہری الائچی کو کڑکڑا لیں۔ پھر اس میں ایک پیکٹ رنگین سویاں شامل کر کے بھون لیں۔ اب دوسری پتیلی میں ایک کلو دودھ اور آدھا پاؤ چینی کو حل کر کے اس میں آدھا پاؤ کھویا ہاتھ سے مسل کر شامل کرلیں۔ دودھ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں آدھا کپ ڈرائی فروٹس شامل کر کے مکس کریں۔ساتھ سویاں ڈال کر مکس کریں۔ اخر میں اسے ڈش میں نکالیں اور ڈرائی فروٹس سے گارنش کر کے سرو کریں۔