٭ لمبے اور درمیانے سائز کے آلوؤں کو دھو کر چھیل لیں۔
٭ ڈرم اسٹک یا کھانے کی اسٹک کو آلوؤں کے درمیان سے گزار لیں کہ اسٹک بیچ میں ہو آلو کے۔
٭ اب چھوٹی چھری کی مدد سے ایک سرے سے آلو کاٹنا شروع کریں اور گول گول کاٹتے جائیں۔
٭ دھیان سے کانٹیں تاکہ بیچ میں سے یہ گھیری ٹوٹے نہ۔
٭ اور گولائی میں کاٹتی چلی جائیں۔
٭ اس کے بعد ان کو آئل میں براؤں فرائی کرلیں۔
اس کی سروونگ کے لئے چیز سوس بنانے کی ترکیب:
٭ آدھے گلاس نیم گرم پانی میں تین سے چار چمچ کورن فلور کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ ایک کپ دودھ کو اچھی طرح ابالیں اور اس میں کھانے کا رنگ دو چٹکی ڈال کر سات منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں۔
٭ اس کے بعد ایک کپ کریم ڈالیں اور دودھ کو مذید پکائیں پھر اس میں 150 گرام چیز ڈالیں اور پکائیں تاکہ گاڑھا ہوجائے۔
٭ پھر اس مئں کورن فلور والا پانی ڈالیں اور کچھ دیر پکاکر ٹھنڈا کرلیں۔
٭ ٹھنڈا ہونے پر اس میں آدھی پیالی مایونیز ڈالیں اور مکس کرلیں۔
٭ لیجئیے آلو کے سپرنگ تیار ہیں مزیدار سے چیز سوس کے ساتھ۔