ساسجز پوٹیٹو فریٹاٹا
اجزاء:
انڈے------------ 6عدد
ساسجز--------- (قیمہ کی ہوئی) 3/4کپ
اُبلے آلو------------ (کیوبز میں کٹے ہوئے) ایک کپ
شملہ مرچ----------(چوپ کی ہوئی) ایک عدد
تھائم------- 2/1ٹی سپون
اوریگانو---------- 2/1ٹی اسپون
بریڈ کرمبز-------------- 2ٹیبل سپون
آئل-------- 3-4ٹیبل سپون
کالی مرچ---------- ایک ٹی سپون
کالی مرچ---------- ایک ٹی سپون
نمک----------- حسبِ ذائقہ
پارسلے------------- تھوڑے سے
ترکیب:
انڈے پھینٹ لیں۔ اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کردیں۔
ساسجز، آلو شملہ مرچ، تھائم ، اوریگانو ، بریڈ کرمبز اور پارسلے بھی اس میں ملاکر خوب مکس کرلین۔
ایک بڑے فرائنگ پین میں آئل ڈال کر گرم کریں اور تمام آمیزہ اس پر ڈال دیں۔
ہلکی آنچ پر ایک جانب سے سرخ ہونے دیں۔ ڈھکن بند کردیں۔
جب سیٹ ہونے لگے تو چولہا بند کردیں اور گرل میں رکھ دیں، تقریباً پانچ منٹ کے بعد یہ سیٹ ہوجائے گا اب اس کے سلائس کاٹ لیں ۔
سلاد اور ٹماٹو کیچ اپ کے ساتھ سرو کریں
Chef Samina Jalil ,
Posted By: saniya,