میدہ میں آٹا ، چینی مکس کر کے پانی سے آٹا گوندھ لیجئے اور کور کرکے 2/1گھنٹے رکھ دیں۔اب پیڑے بنا ئیں، پوری بیلیں۔یاد رکھیں کہ بیلتے وقت میدہ یا آٹا نہیں لگانا، تیل سے ہی بیلنا ہے، تیل اچھا گرم ہونا چاہئے۔ پوری ڈالیں اور فرائی کریںزیادہ فرائی کرنے سے پوری سخت ہوجائے گی۔تیل گرم نہیں ہوگا تو پوری تیل جذب کرلے گی۔