Poha Recipe in Urdu

Find delicious Poha recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Poha recipe is one of the common and most searched dishes in the Gujarati Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Poha recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Poha
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3541 Views 0 Comments

پوہا
اجزاء:
ہر قوم کے مختلف رسم و رواج کی طرح ان کے کھانے بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، آپ نے اکثر سُنا ہوگا کہ بھارتی لوگ صبح کے ناشتے میں پوہا پہت شوق سے کھاتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے؟

چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں، دراصل پوہا ناشتے میں اس لئے کھایا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک ہلکی غذا ہے اور اس کو کھا لینے سے آپ کو دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔

اس میں آئرن کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، مگر آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر یہ پوہا کیا ہے؟ چلیں تو ہم بتا دیتے ہیں، دراصل پوہا چاولوں کو چپٹا کر کے دلیے کی طرح بنائی گئی ایک ایسی کھانے کی چیز ہے جسے دہی یا پھر دودھ میں ملا کر کھایا جاتا ہے یا پھر اس کو درج ذیل ترکیب سے بنایا جاتا ہے۔

اجزاء
ایک کھانے کا چمچ مونگ پھلی یا زیتون کا تیل
2 سے 3 کپ پوہا (چپٹے کئے ہوئے چاول)
½ چائے کا چمچ چینی
ایک عدد باریک کٹی ہوئی ہری مرچ
ایک عدد پیاز کیوب میں کٹی ہوئی
ایک کپ اُبلے اور کیوب میں کٹے ہوئے آلو
½ مونگ پھلی یا پھر کاجو
ہلدی چٹکی بھر
سرسوں کے بیج ایک چائے کا چمچ
کڑی پتے 6 سے 7 عدد
نمک حسبِ زائقہ
ترکیب:
پوہا پانی میں بھگو کر اسے دھو لیں، پھر اسے چھان کر الگ کر لیں، اب ایک پین میں تیل ڈالیں، اب اس تیل میں ایک چائے کا چمچ سرسوں کے بیج شامل کریں، اب اس میں آلو، پیاز، ہلدی، ہری مرچیں، نمک، چینی مونگ پھلی یا کاجو ڈال کر بھونیں اور اس میں پوہا شامل کر لیں، پھر آخر میں اس پر کڑی پتہ چھڑکیں اور دو منٹ بھون کر اسے اتار لیں، پوہا تیار ہے ناشتے میں کھائیں اور صحت پائیں۔
Posted By: Shahzad, Karachi

Find out the Poha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Gujarati Food. Poha is very famous in desi people. At KFoods you can find Poha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Poha

Poha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Gujarati Food.

مزید گجراتی کھانے ریسیپیز
Reviews & Comments