Pizza Recipe in Urdu

Find delicious Pizza recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Pizza recipe is one of the common and most searched dishes in the Italian Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Pizza recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2104 Views 0 Comments

بغیر اوون کے پیزا
اجزاء:
بچے ہوں یا بڑے پیزا آج کل سب کی ہی پہلی پسند ہے، لیکن اکثر خواتین یہ سوچ کر پیزا نہیں بناتیں کہ گھر میں تو اوون نہیں ہے کیسے بنائیں؟ تو اس مسئلے کیلیئے آج ہم لائے ہیں آپ کے لیئے توّے پر پیزا بنانے کا آسان طریقہ، جو سب کو ہی پسند آئے گا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں۔

پیزا کا آٹا گوندھنے کیلیئے:
میدہ 1 کلو
نمک 1 چمچ
چینی دیڑھ چمچ
خمیر 1 چمچ
تیل ½ کپ
دودھ ¼ کپ
انڈا 1 عدد
اب ان تمام چیزوں کو آپس میں اچھی طرح ملانے کے بعد اس میں پانی ڈال کر گوندھ لیں، دھیان رہے یہ نہ تو زیادہ سخت ہو نہ ہی نرم۔ اس پر تیل لگا کر ایک گھنٹے کیلیئے کپڑا ڈال کر رکھ دیں
ترکیب:
چکن فلنگ بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے مرغی کا بغیر ہڈی والا گوشت لے کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں ، پھر اسے نمک اور سرکے کے پانی سے دھو لیں
۔ اب مرغی میں نمک، کٹی ہوئی لال مرچ، تکہ مصالحہ، تیل اور چلی ساس ڈال کر مکس کرلیں اور ایک سے دیڑھ گھنٹے کیلیئے رکھ دیں
۔ ایک پین میں ہلکا سا تیل ڈال کر مرغی شامل کریں اور اسے ہلانے کے بعد درمیانی آنچ پر پکنے کیلیئے چھوڑ دیں، جب وہ گل جائے تو چولہا تیز کر کے اسکا پانی سکھا دیں

توے میں پیزا بنانے کا طریقہ:
۔ اب گوندھے ہوئے آٹے کا پیڑا لے کر پیزا کی روٹی بیلیں، اور اسے اوون ٹرے (جو مارکیٹ سے آسانی سے مل جاتی ہے) یا پھر ایک اسٹیل کی چھوٹی ٹرے میں ہلکا سا تیل چاروں طرف لگا کر اس پر روٹی رکھ دیں
۔ روٹی پر کانٹے سے سوراخ کر کے اس پر پیزا ساس یا کیچپ لگائیں، اسکے بعد مرغی کی فلنگ ڈال کر اس پر چیز، ٹماٹر اور شملہ مرچ کی ٹاپنگ کریں
۔ اب ایک بڑے توّے یا دیگچی کو اچھا گرم کرنے کے بعد اس میں اسٹینڈ رکھ کر ٹرے کو رکھیں اور اوپر سے ڈھکن ڈھاک دیں، 2 سے 3 منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر اس پر ہلکا سا تیل لگائیں اور پیزا پکنے تک ڈھک کے رکھیں۔
لیجیئے بغیر اوون کے مزیدار پیزا تیار ہے!
ریسیپی کو مزید اچھے سے سمجھنے کیلیئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Pizza Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Pizza is very famous in desi people. At KFoods you can find Pizza and all the urdu recipes in a very easiest way.

Pizza

Pizza in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

Reviews & Comments