No Oven Bake Chocolate Cake Recipe in Urdu

Find delicious No Oven Bake Chocolate Cake recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. No Oven Bake Chocolate Cake recipe is one of the common and most searched dishes in the Sweets & Cakes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating No Oven Bake Chocolate Cake recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

No Oven Bake Chocolate Cake
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

5176 Views 0 Comments

نواوون بیک چاکلیٹ کیک
اجزاء:
•دیگچی ڈھکن والی_____ 1 عدد
•بجری کے دانے_____ دیگچی کے پیندے کو بھرنے کے لئے
•انڈے_____ 6 عدد
•چینی_____ 7 کھانے کے چمچ
•میدہ_____ 8 کھانے کے چمچ
•کوکو پاؤڈر_____ 2 چائے کے چمچ
•کنڈینسڈ مِلک_____ 1 کھانے کا چمچ
•پانی_____ 1 کپ
•مکھن_____ 1/2 کلو
•آئسنگ شوگر_____ 6 کھانے کے چمچ
•کوکو پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•کوکنگ چاکلیٹ_____ 1/2 کلو
•چیریز_____ حسب ضرورت

ترکیب:
دیگچی کے پیندے کو بجری کے دانوں سے بھر کر چولہے پر رکھ دیں اور اچھی طرح کیک بیک کرنے کے لئے گرم
ہونے دیں۔
کوشش کریں کے دیگچی کو شیشے کے ڈھکن سے ڈھانپ دیں۔
انڈوں کو بیٹر کی مدد سے بیٹ کر لیں۔
پھر چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ مکسچر جھاگ کی شکل اختیار کرلے۔
پھر آہستہ آہستہ میدہ شامل کرکے بیٹر کی مدد سے مکس کرتے جائیں۔
کوکو پاؤڈر شامل کرکے مکس کریں۔ چھ سے سات منٹ میں تمام اجزاء اچھی طرح مکس ہوجائیں گے۔
مکسچر کو کیک مولڈ میں ڈال کر بجری ڈال کر گرم کئے ہوئے پین میں بجری کے اوپر رکھ دیں۔ آنچ کو تیز کردیں۔
پین کو ڈھانپ دیں اور کیک اسپنج کو پھولنے دیں۔
جب اسپنج پھولنا شروع ہو جائے تو پین کو ایلومینیم فوائل سے ڈھانپ کر اوپر ڈھکن رکھ دیں۔
اسٹیم کی وجہ سے گرنے والا پانی فوائل پیپر کی وجہ سے اسپنج پر نہیں گرے گا۔ اب آنچ کو درمیانہ کردیں۔
پانچ منٹ کے بعد فوائل پیپر کو ہٹا کر اسپنج کو چیک کرلیں۔
آئسنگ کے لئے:
مکھن کو بلینڈ کرکے تھوڑا نرم کرلیں۔
پھر آئسنگ شوگر ڈال کر بیٹر کی مدد سے مکس کرلیں۔
پھر کوکو پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔ اگر آپ آئسنگ کو ڈارک کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کوکو پاؤڈر کی مقدار کو زیادہ کرلیں۔
کیک اسپنج کو نرم رکھنے کےلئے دودھ اور پانی کو مکس کرکے کیک اسپنج پر چھڑک دیں۔
جب اسپنج پوری طرح سے پھول جائے اور تیار ہو جائے تو اسے دیگچی سے باہر نکال لیں۔
اسپنج کو بہت احتیاط سے باہر نکالیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
پھر کیک اسپنج کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ لیں۔
اب ایک حصے کو آئسنگ سے پوری طرح ڈھک کر اوپر دوسرے حصے کو رکھ دیں۔
اب ایک لمبی چھری کی مدد سے آئسنگ کو کیک کے اطراف میں صاف اور اچھی طرح پھیلا دیں۔
اگر آئسنگ کو تھوڑا نرم کرنے کی ضرورت ہو تو اس میں تھوڑا دودھ شامل کرلیں۔
کیک کو آئسنگ سے پوری طرح ڈھک کر اوپر چیریز رکھ دیں۔
پھر کوکنگ چاکلیٹ کو توڑ کر کیک کے اوپر چھڑک دیں۔ اپنی پسند کی سجاوٹ بنا کر چائے کے ساتھ پیش کریں۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the No Oven Bake Chocolate Cake Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sweets & Cakes. No Oven Bake Chocolate Cake is very famous in desi people. At KFoods you can find No Oven Bake Chocolate Cake and all the urdu recipes in a very easiest way.

No Oven Bake Chocolate Cake

No Oven Bake Chocolate Cake in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sweets & Cakes.

Reviews & Comments