Nargisi Kofta Recipe in Urdu

Find delicious Nargisi Kofta recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Nargisi Kofta recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Nargisi Kofta recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Nargisi Kofta
chef Recommended By Chef
time-clock 00.50 To Prep
time-clock 00.35 To Cook
As Desired Servings
Tips About Recipe

5603 Views 0 Comments

نرگسی کو فتہ
اجزاء:
•بیف_____ 500 گرام
•چنے کی دال_____ 200 گرام
•نمک_____ 2 کھانے کے چمچ
•ہلدی_____ 2 کھانے کے چمچ
•ہری مرچ پا بت 6 عدد
•لہسن_____ 10 گرام
•ادرک_____ 20گرام
•لال مرچ_____ ۱۵گرام
•بڑی اِلائچی_____ ۵عدد
•دھنیا_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
•دار چینی_____ ۵ عدد
•سفید زیرہ_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
•انڈا_____ 8 عدد
•گرم مصالحہ_____ آدھ چائے کا چمچ
•زیرہ پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•پیاز_____ 1 عدد
•پودینہ_____ 2 چائے کے چمچ
•ہرا دھنیا_____ 2 چائے کے چمچ
•آئل_____ 3 کھانے کے چمچ
•سفید زیرہ ثابت_____ 1 چائے کا چمچ
•ٹماٹر کا پیسٹ_____ 200 گرام
•لال مرچ پیسی ہوئی_____ 1 چائے کا چمچ
•سفید زیرہ پیسا ہوا_____ آدھ چائے کا چمچ

ترکیب:
چنے کی دال کو آدھا گھنٹہ پانی میں بھگویں۔
پکانے والے برتن میں چنے کی دال ،بیف،نمک دو کھانے کے چمچ ،ہلدی ڈیڑھ کھانے کے چمچ،ہری مرچ ثابت چار عدد،لہسن پندرہ گرام،ادرک پندرہ گرام،لال مرچ ثابت بیس گرام،بڑی اِلائچی پانچ عدد،دھنیا ثابت ڈیڑھ کھانے کے چمچ،دار چینی پانچ عدد، اورسفید زیرہ ثابت ڈیڑھ کھانے کے چمچ ڈال کر پچیس سے تیس مِنٹ تک دم دیں یہاں تک کہ بیف گل جائے ۔
پھرآنچ تیز کر کے بھُونائی کر یں تاکہ خشک ہو جائے ۔خشک ہونے پراِس کا قیمہ بنا لیں ۔
اب انڈا دو عدد ،گرم مصالحہ آدھ چائے کا چمچ، زیرہ پاؤڈر آدھ چائے کا چمچ ،دھنیا پاؤڈرآدھ چائے کا چمچ،پیازایک عدد،ادرک کٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ ،پودینہ دو چائے کے چمچ اور ہرا دھنیا دو چائے کے چمچ ڈال کر اچھی طر ح ملا لیں۔
کباب مصالحہ تیار ہے۔
اب اُبلے ہوئے انڈوں پر کباب مصالحہ لگائیں اورلائٹ براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
الگ برتن میں نکال لیں اور انڈوں کے چُھری سے دو ٹکڑے کر لیں۔
اب گریوی کے لیے۔
ایک برتن میں آئل تین کھانے کے چمچ،پیازسو گرام،ہری مرچ دو عدد، اور زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
اب ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کا چمچ،ٹماٹرکا پیسٹ 200 گرام،نمک حسبِ ذائقہ،ہلدی آدھ چائے کا چمچ،لال مرچ پیسی ہوئی ایک چائے کا چمچ ،اورسفید زیرہ آدھ چائے کا چمچ ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک بُھونائی کریں۔
آپکی گریوی تیار ہے ۔
ایک برتن میں گریوی نکال کر قیمے والے انڈے ڈال دیں۔
آپکے مزے دارنرگسی کو فتہ تیار ہے۔
Posted By: zainab, karachi

Find out the Nargisi Kofta Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Nargisi Kofta is very famous in desi people. At KFoods you can find Nargisi Kofta and all the urdu recipes in a very easiest way.

Nargisi Kofta

Nargisi Kofta in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز
Reviews & Comments