نان پراٹھا
اجزاء:
میدہ ۔۔ تین کپ
خمیر ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
چینی ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
تیل ۔۔ دو کھانے کے چمچے
نمک ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
انڈہ ۔۔ ایک عدد
کلونجی ۔۔ ایک چٹکی
ہرا دھنیا ۔۔ ایک گٹھی
نیم گرم پانی ۔۔ حسب ضرورت
مکھن ۔۔ چار کھانے کے چمچے
ترکیب:
تمام اجزاء کو مکس کر کے نیم گرم پانی کے ساتھ آٹا گوندھ لیں۔ اس کے بعد ایک گھنٹہ رکھیں۔ جب پھول جائے تو پیڑے بنا کر بیل لیں اور درمیان میں مکھن یا گھی لگا دیں۔ اوپر سے دوسرا پیڑہ رکھیں اور گھی یا مکھن لگائیں۔ پھر اسی ترتیب سے چھ پیڑوں کو رکھ کر بیل لیں۔ اب رول کر کے بڑے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ گرم توے پر فرائی کرلیں یا اوون میں بیک کر کے سرو کریں۔
Naheed Ansari,Posted By: Jiya Ali,
Add Your Recipe