گوشت کے پارچوں کو دھو کر صاف کر لیں۔ انجیر، گرم مصالحہ کلونجی، ادرک، خشخاش ، چنے، دال، لال مرچ ،دھنیا اور گھی میں تلی ہوئی پیاز کو پیس لیں اور اس مرکب کو دہی میں ملا کر گوشت کے پارچوں پر خوب اچھی طرح ملئے اور ان کو سیخوں پر چڑھا کر رکھ لیں۔ اب کوئلے جلائیں اور پارچوں کو پختہ کر یں۔ اس دوران میں پگھلا ہوا گھی ان پر ملتے رہیں۔ جب تکے خوب سرخ ہو جائیں تو انہیں آگ پر سے اتار لیں۔