چاولوں کو دھو کر بیس سے پچیس منٹ بھگو کر رکھیں۔پھر انہیں ابلتے ہوئے پانی میں مکمل طور پر گلنے تک ابال لیں۔
بادام،پستے اور اخروٹ کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔
ابلے ہوئے چاول اور چینی کو تین حصوں میں تقسیم کر لیں،فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچے گھی ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور خشک میوے فرائی کر لیں۔
پین میں دو سے تین کھانے کے چمچے گھی ڈالیں اور ایک تہ چاول کی اور ایک تہ چینی کی،اوپر دو کھانے کے چمچ دودھ ڈالیں اور فرائی کئے ہوئے میوئے ڈالیں۔
اسی عمل کو دوبارہ دہرائیں اور کھویا ڈال دیں۔پین کو توے پر رکھ کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ رکھیں پھر آنچ ہلکی کر کے دس سے بارہ منٹ دم پر رکھیں۔