ایک پین میں 2کپ دودھ ، 2کپ کریم ، 1کپ پسی چینی ، 1/2چائے کا چمچہ نمک، 1چائے کا چمچہ ونیلا ایسنس اور چائے کا چمچہ پیپر منٹ ایسنس ملائیں ۔ جب چنیی حل ہو جائے تو اس میں 3قطرے کھانے کا ہرا رنگ شامل کرکے ائیر ٹائٹ ڈبے میں ڈالیں
اور رات بھر کے لئے فریزکردیں ۔ آئسکریم فریزر سے نکال کر پھینٹیں اور 1کپ چاکلیٹ چپس شامل کریں ۔ تقریباًآدھے گھنٹے بعد جب آئس کریم گاڑھی ہو جائے تو کنٹینر میں ڈال کر مزید دوگھنٹے کے لئے فریز کردیں ۔