فوڈ پروسیسر یا چوپر میں کرسٹ کے تمام اجزاء کو ڈال کر باریک پیس لیں۔ بسکٹ مکس کو ایک ڈش میں برابر سے پھیلا کر اچھی طرح دبا کر ڈش کی شکل دے لیں اور فریج میں رکھ کر خوب ٹھنڈا کرلیں۔ اب کریم چیز کو اتنا پھینٹیں کہ وہ ٠پھول جائے۔ پھر چینی اور ونیلا ملا کر مزید پھینٹیں، انڈے بھی شامل کردیں اور دوبارہ پھینٹیں۔ جب چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو ٹھنڈے کرسٹ میں ڈال دیں اور180 سینٹی گریڈ پر پہلئ سے گرم اوون میں چیز کیک کو 20-25 منٹ بیک کرلیں۔ جب چیز فلنگ کے درمیان میں چھری چھبونے پر صاف نکل آئے کیک تیار ہے۔ اوون سے نکال کر ٹھنڈا کرلیں اور کریم کے ساتھ پیش کریں۔