املی کے پیسٹ کو پانی میں ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے ابال لیں یہاں تک کہ آدھا کپ پانی رہ جائے۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں کشمیری لال مرچ اور زیرہ ڈال کر دو منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
پھر پیاز، لہسن اور ادرک ڈال کر مزید دو منٹ فرائی کرلیں۔
ہری مرچ شامل کرکے کچھ دیر کے لئے فرائی کریں۔
پھر پسا دھنیا، پسا زیرہ، آلو, ہلدی پاؤڈر اور نمک ڈال کر تین سے چار منٹ کے لئے فرائی کرلیں۔
پھر ٹماٹر ڈال کر ایک ابال آنے تک پکائیں۔
اب چنے، تمام مصالحہ پاؤڈر، املی کا پانی اور چینی ڈال دیں۔
پھر ڈھانپ کر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
سرونگ ڈش میں نکال لیں۔
ہرا دھنیا، پیاز اور ہری مرچ سے گارنش کرکے سرو کریں۔