بڑے سائز کے آم لے کر دھو کر چھیل لیں اور ان کے ڈبل روٹی کے سلائس کے برا بر قتلے کاٹ لیں۔
ماجرین کو ہلکا سا پھینٹیں اسر اس میں نمک اور کالی مرچ ملا کر رکھ دیں۔
گرل پین میں ایک کھانے کا چمچ آئل لگا کر درمیانی آنچ پر گرم کرنے رکھ دیں۔
ڈبل روٹی کے سلائس کے کنارے کاٹ لیں اور ان پر پہلے مارجرین پھیلا کر لگائیں۔پھر آم کا قتلہ رکھیں اور اوپر سے چیز کا سلائس رکھ دیں۔
آخر میں چند قطرے آئل کے چھڑک کر سلائس کو گرل پین پر رکھ دیں۔دو سے تین منٹ گرل کریں تاکہ چیز پگھلنے لگے اور چولہے سے اتار لیں۔