ڈان بریڈ کا آٹا اور نمک ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں-
آٹا نہ زیادہ پتلا ہو اور نہ زیادہ سخت- پھر اسے تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں-
اب روٹی کے پیڑے کے برابر پیڑے تیار کرلیں-
ہلکی سی خشکی لگا کر روٹی کی طرح بیل لیں پھر تھوڑا سا تیل یا گھی چمچ کے ساتھ پوری روٹی پر پھیلا کر لگا لیں اور تھوڑی سی خشکی چھڑک کر بل دے کر پیڑا بنائیں-
اب توا گرم کرلیں پھر پراٹھا بیل کر اس توے پر ڈال کر دونوں طرف سے اچھی طرح سینک لیں اور لکڑی کے چمچ سے ہلکا سا تیل یا گھی لگائیں جس سے پراٹھا پھول جائے گا- توے سے پراٹھا اتار کر دونوں ہاتھوں کے درمیان دبائیں- لیجیے لذیز ڈان بریڈ پراٹھا تیار ہے جو قیمے٬ سبزی٬ آملیٹ کے ساتھ بہت لطف دیتا ہے-