KFC Fried Chicken Recipe in Urdu

KFC Fried Chicken

کے ایف سی فرائیڈ چکن

اجزاء:
کے ایف سی کی فرائڈ چکن کا تو نام سنتے ہی کھانے کا دل کرتا ہے۔ لیکن بچے تو روزانہ اس کو کھانے کی فرمائش کرتے ہیں جس کو پورا کرنا یقینً مشکل ہے۔ ہر ہفتے آپ بھی اس کو اپنے گھر میں بنانے کی ریسیپی سیکھ لیں تاکہ مزیدار کے ایف سی فرائڈ چکن خود گھر پر تیار کرسکیں۔
ریسیپی بتانے سے پہلے آپ کو یہ بھی بتادیں کہ اس کو 20 ملکوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور یہ خاص ریسیپی جاپان اور کوریا سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔

فرائڈ چکن کیسے بنائیں؟
اجزاء:
چکن،
میدہ،
لال مرچ پاؤڈر،
ہری مرچ پسی ہوئی،
نمک،
کالی مرچ پاؤڈر،
بیکنگ پاؤڈر،
چیڈر چیز،
بریڈ کرمز،
آئل،
لیموں کا رس،
ہلدی،
دھنیا پاؤڈر،
سفید تل۔
٭ چکن کو اچھی طرح دھو کر اس میں سرکہ، میدہ، آئل، نمک، کالی مرچ، لال مرچ، دھنیا، چٹکی بھر ہلدی، لیموں کا رس، بیکنگ پاؤڈر، بریڈ کرمز، انڈہ، چیڈر چیز کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے 15 منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔
٭ اب ایک پیالے میں 5 چمچ بریڈ کرمز، 1 چمچ بیکنگ سوڈا، 4 انڈے اور آدھا چمچ میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چکن کو اس میں ڈپ کرکے اچھی طرح ڈیپ فرائی کرلیں۔
٭ پھر ایک پین میں 1 چمچ آئل اور 2 چمچ لال مرچوں کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور فرائیڈ چکن کو اس میں ڈال کر 5 منٹ کیلئے پکائیں۔
٭ لیجیے کے ایف سی کی مشہور فرائڈ چکن بن کر تیار ہے اب اس پر سفید تل ڈال کر سروو کردیں۔

Posted By: Humaira, Lahore

Find out the KFC Fried Chicken Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. KFC Fried Chicken is very famous in desi people. At KFoods you can find KFC Fried Chicken and all the urdu recipes in a very easiest way.

KFC Fried Chicken

KFC Fried Chicken in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment