کلیجی کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر لہسن، لیموں، مرچ اور نمک لگا کر رکھ دیں۔ پین میں تیل گرم کریں اور پیاز کو سنہرا کرلیں۔ پیاز میں قیمہ شامل کر کے بھون لیں۔ پھر مصالحہ لگی کلیجی ڈال کر مزید بھونیں یہاں تک کہ قیمہ اور کلیجی تیل چھوڑ دیں۔ آخر میں تازہ میتھی چھڑک کر چولہا بند کردیں۔ چند منٹ دم پر رکھ کر ڈش میں نکالیں اور تلے آلوؤں سے سجا کر پیش کریں۔