اسٹیل کی چائے دانی میں پانی ڈال کر اُبال لیں، کشمیری چائے اور ساتھ ہی سبز الائچی بھی ڈال دیں ۔
ہلکی آنچ پر پکنے دیں دس منٹ کے بعد ایک کپ ٹھنڈا اپانی اور ڈال دیں اور اس قہوے کو کسی بڑے چمچے کی مدد سے خوب پھینٹیں اورچمچ چلاتے رہیں تاکہ چائے کا اچھا سا گلابی رنگ نکل آئے ۔
اس کے بعد بیکنگ سوڈا مکس کریں اور چینی یا نمک بھی مکس کرلیں جو آپ کو پسند ہو وہ۔
سب سے آخر میں دودھ مکس کریں اور چولہا بند کردیں ۔
کشمیری چائے کو چھنی سے چھان کرخوبصورت سے کپ میں نکال لیں ۔
سرو کرنے سے پہلے چائے پر باریک کٹے ہوئے پستے ، بادام ڈال دیں ۔
زبردست سی کشمیری چائے جس کو پنک ٹی بھی کہتے ہیں تیار ہے ۔