Kabsa Recipe in Urdu

Find delicious Kabsa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kabsa recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kabsa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Kabsa
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

23667 Views 0 Comments

کبسہ
اجزاء:
سعودی عرب کے کھانے دنیا بھر میں بڑے مشہور ہیں کیونکہ یہ منفرد ذائقے میںا پنی مثال آپ ہیں۔ ان میں ہر طرح کے اجزاء کھانے کے ذائقے کو بڑھا دیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ڈش سعودی کسبہ ہے جس کی ڈیمانڈ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں چاول، گوشت اور ڈرائی فروٹس کا مزہ ایک ساتھ ملتا ہے جو ٹیسٹی کھانے والوں کو مزیدار لگتی ہے۔
چلیے کے فوڈز میں آج جانتے ہیں کسبہ بنانے کی آسان سعودی شیف کی بتائی ہوئی وہ ریسیپی جو پورا دنیا کے شیف جاننا چاہتے ہیں۔

اجزاء:
گوشت ( دنبے یا چکن ) آدھا کلو
بناسپتی چاول( ایک کلو)
شملہ مرچ( 4 سے 5 عدد)
گاجر ( 2 سے 3 عدد)
ٹماٹر( 6 سے 8 عدد)
کاجو ایک مٹھی
بادام ایک مٹھی
کشمش ایک مٹھی
تیل ( 4 کپ)
چلغوزے ( اگر ڈالنا چاہیں) ایک مٹھی
ہلدی ( ایک چمچ )
لہسن ( ایک سے 2 جوے)
ادرک ( 2 سے 3 ٹکڑے)
سفید زیرہ ( آدھا چمچ)
چاٹ مصالحہ ( 2 چمچ)
دھنیا ( ایک چمچ)
کالی مرچ ( 3 سے 4)
پسی الائچی ( آدھا چمچ)
پسی دار چینی ( آدھا چمچ)
گرم مصالحہ ( آدھا چمچ)
سفید مرچ ( آدھا چمچ)
پانی ( 1 جگ)
کٹی پیاز (1 سے 2 )
مکھن (2 چمچ)
دہی ( 5 کپ)
نمک ( 4 چمچ)
لیموں کا رس ( 3 چمچ)
سرکہ ( 2 چمچ)
1 تیز پات
بادیان کا پھول 1
ترکیب:
٭ چاولوں کو صاف کرکے بھگودیں۔
٭ ایک پین میں آئل گرم کریں، اس میں کاجو، کشمش، بادام اور چلغوزے ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔
٭ گوشت کو دھو کر اس میں ہلدی، دھنیا، نمک، دہی، گوشت گلانے والا مصالحہ، چاٹ مصالحہ، گرم مصالحہ، لیموں کا رس اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح میرینیٹ کرکے 15 منٹ کیلئے رکھ دیں۔
٭ بھگونے میں 3 کپ آئل ڈالیں اور اس میں پیاز، ٹماٹر، گرم مصالحہ، کالی مرچ، لال مرچ پاؤڈر، پسی ہوئی الائچی، پسا دھنیا، ادرک لہسن کا پیسٹ، بادیان کا 1 پھول، مکھن، تیز پات، ٹماٹر، گاجر ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
٭ اب اس میں میرینیٹ کیا گیا گوشت ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور اس میں 3 کپ پانی ڈال کر اس کو 20 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
٭ جب گوشت کا رنگ ہلکا براؤن ہو جائے تو اس کو ایک پیالے میں نکال کر الگ کرلیں۔
٭ اب وہ بھگوانا جس میں تمام تر اجزات پانی کے ساتھ موجود ہیں اس میں بھیگے ہوئے چاول اور شملہ مرچ ڈال کر اس کو دم پر رکھ دیں۔
٭ گوشت کو ایک پین میں اچھی طرح فرائی کرلیں۔
٭ جب چاول اچھی طرح پک کر تیار ہو جائیں تو انہیں ایک تھال میں نکالیں اور فرائیڈ گوشت کے ٹکڑوں کو اس پر رکھ کر سروو کردیں۔
٭ گارنش کے لئے روسٹ کیے گئے چلغوزے، کاجو، بادام اور کشمش ڈال دیں۔
٭ ساتھ ہی دہی اور رائتے کے مصالحے کو اچھی طرح مکس کرکے رائتہ بنائیں اور کھانے کے لئے سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Kabsa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Kabsa is very famous in desi people. At KFoods you can find Kabsa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kabsa

Kabsa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز
Reviews & Comments